۲- توارِیخ 35

یُوسیاہ عِیدِفَسح مناتا ہے

1 اور یُوسیا ہ نے یروشلیِم میں خُداوند کے لِئے عِیدِ فَسح کی اور اُنہوں نے فَسح کو پہلے مہِینے کی چَودھوِیں تارِیخ کو ذبح کِیا۔

2 اور اُس نے کاہِنوں کو اُن کی خِدمت پر مُقرّر کِیا اور اُن کو خُداوند کے گھر کی خِدمت کی ترغِیب دی۔

3 اور اُن لاویوں سے جو خُداوند کے لِئے مُقدّس ہو کر تمام اِسرائیل کو تعلِیم دیتے تھے کہا کہ پاک صندُوق کو اُس گھر میں جِسے شاہِ اِسرائیل سُلیما ن بِن داؤُد نے بنایا تھا رکھّو ۔ آگے کو تُمہارے کندھوں پر کوئی بوجھ نہ ہو گا ۔ سو اب تُم خُداوند اپنے خُدا کی اور اُس کی قَوم اِسرائیل کی خِدمت کرو۔

4 اور اپنے آبائی خاندانوں اور فرِیقوں کے مُطابِق جَیسا شاہِ اِسرائیل داؤُد نے لِکھا اور جَیسا اُس کے بیٹے سُلیما ن نے لِکھا ہے اپنے آپ کو تیّار کر لو۔

5 اور تُم مَقدِس میں اپنے بھائیوں یعنی قَوم کے فرزندوں کے آبائی خاندانوں کی تقسِیم کے مُطابِق کھڑے ہو تاکہ اُن میں سے ہر ایک کے لِئے لاویوں کے کِسی نہ کِسی آبائی خاندان کی کوئی شاخ ہو۔

6 اور فَسح کو ذبح کرو اور خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو مُوسیٰ کی معرفت مِلا عمل کرنے کے لِئے اپنے آپ کو پاک کر کے اپنے بھائیوں کے لِئے تیّار ہو۔

7 اور یُوسیا ہ نے لوگوں کے لِئے جِتنے وہاں مَوجُود تھے ریوڑوں میں سے برّے اور حلوان سب کے سب فَسح کی قُربانیوں کے لِئے دِئے جو گِنتی میں تِیس ہزار تھے اور تِین ہزار بچھڑے تھے ۔ یہ سب بادشاہی مال میں سے دِئے گئے۔

8 اور اُس کے سرداروں نے رضا کی قُربانی کے طَور پر لوگوں کو اور کاہِنوں کو اور لاویوں کو دِیا۔ خِلقیاہ اور زکریاہ اور یحیئیل نے جو خُدا کے گھر کے ناظِم تھے کاہِنوں کو فَسح کی قُربانی کے لِئے دو ہزار چھ سَو بھیڑ بکری اور تِین سَو بَیل دِئے۔

9 اور کنعنیا ہ نے بھی اور اُس کے بھائیوں سمعیا ہ اور نتنیئیل نے اور حسبیا ہ اور یعی ا یل اور یُوزبد نے جو لاویوں کے سردار تھے لاویوں کو فَسح کی قُربانی کے لِئے پانچ ہزار بھیڑ بکری اور پانچ سَو بَیل دِئے۔

10 یُوں عِبادت کی تیّاری ہُوئی اور بادشاہ کے حُکم کے مُطابِق کاہِن اپنی اپنی جگہ پر اور لاوی اپنے اپنے فرِیق کے مُطابِق کھڑے ہُوئے۔

11 اُنہوں نے فَسح کو ذبح کِیا اور کاہِنوں نے اُن کے ہاتھ سے خُون لے کر چِھڑکا اور لاوی کھال کھینچتے گئے۔

12 پِھر اُنہوں نے سوختنی قُربانیاں الگ کِیں تاکہ وہ لوگوں کے آبائی خاندانوں کی تقسِیم کے مُطابِق خُداوند کے حضُور چڑھانے کو اُن کو دیں جَیسا مُوسیٰ کی کِتاب میں لِکھا ہے اور بَیلوں سے بھی اُنہوں نے اَیسا ہی کِیا۔

13 اور اُنہوں نے دستُور کے مُوافِق فَسح کو آگ پر بُھونا اور پاک ہڈِّیوں کو دیگوں اور ہنڈوں اور کڑاہِیوں میں پکایا اور اُن کو جلد لوگوں کو پُہنچا دِیا۔

14 اِس کے بعد اُنہوں نے اپنے لِئے اور کاہِنوں کے لِئے تیّار کِیا کیونکہ کاہِن یعنی بنی ہارُون سوختنی قُربانیوں اور چربی کے چڑھانے میں رات تک مشغُول رہے ۔ سو لاویوں نے اپنے لِئے اور کاہِنوں کے جو بنی ہارُون تھے تیّار کِیا۔

15 اور گانے والے جو بنی آسف تھے داؤُد اور آسف اور ہَیما ن اور بادشاہ کے غَیب بِین یدُو تُون کے حُکم کے مُوافِق اپنی اپنی جگہ میں تھے اور ہر دروازہ پر دربان تھے اُن کو اپنا اپنا کام چھوڑنا نہ پڑا کیونکہ اُن کے بھائی لاویوں نے اُن کے لِئے تیّار کِیا۔

16 سو اُسی دِن یُوسیا ہ بادشاہ کے حُکم کے مُوافِق فَسح ماننے اور خُداوند کے مذبح پر سوختنی قُربانیاں چڑھانے کے لِئے خُداوند کی پُوری عِبادت کی تیّاری کی گئی۔

17 اور بنی اِسرائیل نے جو حاضِر تھے فَسح کو اُس وقت اور فطِیری روٹی کی عِید کو سات دِن تک منایا۔

18 اِس کی مانِند کوئی فَسح سموئیل نبی کے دِنوں سے اِسرائیل میں نہیں منایا گیا تھا اور نہ شاہانِ اِسرائیل میں سے کِسی نے اَیسی عِید ِفَسح کی جَیسی یُوسیا ہ اور کاہِنوں اور لاویوں اور سارے یہُودا ہ اور اِسرائیل نے جو حاضِر تھے اور یروشلیِم کے باشِندوں نے کی۔

19 یہ فَسح یُوسیا ہ کی سلطنت کے اٹھارھویں برس میں منایا گیا۔

یُوسیاہ کے عہدِ حُکومت کا اِختتام

20 اِس سب کے بعد جب یُوسیا ہ ہَیکل کو تیّار کر چُکا تو شاہِ مِصرنِکو ہ نے کرکمِیس سے جو فرا ت کے کنارے ہے لڑنے کے لِئے چڑھائی کی اور یُوسیا ہ اُس کے مُقابلہ کو نِکلا۔

21 لیکن اُس نے اُس کے پاس ایلچِیوں سے کہلا بھیجا کہ اَے یہُودا ہ کے بادشاہ تُجھ سے میرا کیا کام؟ مَیں آج کے دِن تُجھ پر نہیں بلکہ اُس خاندان پر چڑھائی کر رہا ہُوں جِس سے میری جنگ ہے اور خُدا نے مُجھ کو جلدی کرنے کا حُکم دِیا ہے سو تُو خُدا سے جو میرے ساتھ ہے مَزاحِم نہ ہو ۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ تُجھے ہلاک کر دے۔

22 لیکن یُوسیا ہ نے اُس سے مُنہ نہ موڑا بلکہ اُس نے لڑنے کے لِئے اپنا بھیس بدلا اور نِکوہ کی بات جو خُدا کے مُنہ سے نِکلی تھی نہ مانی اور مجِدّو کی وادی میں لڑنے کو گیا۔

23 اور تِیر اندازوں نے یُوسیا ہ بادشاہ کو تِیر مارا اور بادشاہ نے اپنے نَوکروں سے کہا کہ مُجھے لے چلو کیونکہ مَیں بُہت زخمی ہو گیا ہُوں۔

24 سو اُس کے نَوکروں نے اُسے اُس رتھ پر سے اُتار کر اُس کے دُوسرے رتھ پر چڑھایا اور اُسے یروشلیِم کو لے گئے اور وہ مَر گیا اور اپنے باپ دادا کی قبروں میں دفن ہُؤا اور سارے یہُودا ہ اور یروشلیِم نے یُوسیا ہ کے لِئے ماتم کِیا۔

25 اور یِرمیا ہ نے یُوسیا ہ پر نَوحہ کِیا اور گانے والے اور گانے والِیاں سب اپنے مرثِیوں میں آج کے دِن تک یُوسیا ہ کا ذِکر کرتے ہیں۔ یہ اُنہوں نے اِسرائیل مَیں ایک دستُور بنا دِیا اور دیکھو وہ باتیں نَوحوں میں لِکھی ہیں۔

26 اور یُوسیا ہ کے باقی کام اور جَیسا خُداوند کی شرِیعت میں لِکھا ہے اُس کے مُطابِق اُس کے نیک اعمال۔

27 اور اُس کے کام شرُوع سے آخِر تک اِسرائیل اور یہُودا ہ کے بادشاہوں کی کِتاب میں قلمبند ہیں۔

۲- توارِیخ 36

یہُودا ہ کا بادشاہ یُہوآخز

1 اور مُلک کے لوگوں نے یُوسیا ہ کے بیٹے یہُوآ خز کو اُس کے باپ کی جگہ یروشلیِم میں بادشاہ بنایا۔

2 یہُوآ خز تیئِیس برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا ۔ اُس نے تِین مہِینے یروشلیِم میں سلطنت کی۔

3 اور شاہِ مِصر نے اُسے یروشلیِم میں تخت سے اُتار دِیا اور مُلک پر سَو قِنطار چاندی اور ایک قِنطار سونا جُرمانہ کِیا۔

4 اور شاہِ مِصر نے اُس کے بھائی اِلیا قِیم کو یہُودا ہ اور یروشلیِم کا بادشاہ بنایا اور اُس کا نام بدل کر یہُو یقِیم رکھّا اورنِکوہ اُس کے بھائی یہُوآ خز کو پکڑ کر مِصر کو لے گیا۔

یہُودا ہ کا بادشاہ یہُویقیم

5 یہُو یقِیم پچِّیس برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے گیارہ برس یروشلیِم میں سلطنت کی اور اُس نے وُہی کِیا جو خُداوند اُس کے خُدا کی نظر میں بُرا تھا۔

6 اُس پر شاہِ بابل نبُوکد نضر نے چڑھائی کی اور اُسے بابل لے جانے کے لِئے اُس کے بیڑیاں ڈالیں۔

7 اور نبُوکدنضر خُداوند کے گھر کے کُچھ ظرُوف بھی بابل کو لے اور اُن کو بابل میں اپنے مندِر میں رکھّا۔

8 اور یہُویقِیم کے باقی کام اور اُس کے نفرت انگیز اعمال اور جو کُچھ اُس میں پایا گیا وہ اِسرائیل اور یہُودا ہ کے بادشاہوں کی کِتاب میں قلمبند ہیں اور اُس کا بیٹا یہُویا کِین اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

یہُودا ہ کا بادشاہ یہُویاکین

9 یہُویا کِین آٹھ برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے تِین مہِینے دس دِن یروشلیِم میں سلطنت کی اور اُس نے وُہی کِیا جو خُداوند کی نظر میں بُرا تھا۔

10 اور نئے سال کے شرُوع ہوتے ہی نبُوکد نضر بادشاہ نے اُسے خُداوند کے گھر کے نفِیس برتنوں کے ساتھ بابل کو بُلوا لِیا اور اُس کے بھائی صِدقیاہ کو یہُودا ہ اور یروشلیِم کا بادشاہ بنایا۔

یہُودا ہ کا بادشاہ صِدقیاہ

11 صِدقیاہ اِکِّیس برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے گیارہ برس یروشلیِم میں سلطنت کی۔

12 اور اُس نے وُہی کِیا جو خُداوند اُس کے خُدا کی نظر میں بُرا تھا اور اُس نے یرمیا ہ نبی کے حضُور جِس نے خُداوند کے مُنہ کی باتیں اُس سے کہِیں عاجِزی نہ کی۔

سقُوطِ یروشلیِم

13 اور اُس نے نبُوکد نضر بادشاہ سے بھی جِس نے اُسے خُدا کی قَسم کِھلائی تھی بغاوت کی بلکہ وہ گردن کش ہو گیا اور اُس نے اپنا دِل اَیسا سخت کر لِیا کہ خُداوند اِسرائیل کے خُدا کی طرف رجُوع نہ لایا۔

14 اِس کے سِوا کاہِنوں کے سب سرداروں اور لوگوں نے اَور قَوموں کے سب نفرتی کاموں کے مُطابِق بڑی بدکارِیاں کِیں اور اُنہوں نے خُداوند کے گھر کو جِسے اُس نے یروشلیِم میں مُقدّس ٹھہرایا تھا ناپاک کِیا۔

15 اور خُداوند اُن کے باپ دادا کے خُدا نے اپنے پَیغمبروں کو اُن کے پاس بروقت بھیج بھیج کر پَیغام بھیجا کیونکہ اُسے اپنے لوگوں اور اپنے مسکن پر ترس آتا تھا۔

16 لیکن اُنہوں نے خُدا کے پَیغمبروں کو ٹھٹّھوں میں اُڑایا اور اُس کی باتوں کو ناچِیز جانا اور اُس کے نبیوں کی ہنسی اُڑائی یہاں تک کہ خُداوند کا غضب اپنے لوگوں پر اَیسا بھڑکا کہ کوئی چارہ نہ رہا۔

17 چُنانچہ وہ کسدیوں کے بادشاہ کو اُن پر چڑھا لایا جِس نے اُن کے مَقدِس کے گھر میں اُن کے جوانوں کو تلوار سے قتل کِیا اور اُس نے کیا جوان مَرد کیا کُنواری کیا بُڈّھا یا عُمر رسِیدہ کِسی پر ترس نہ کھایا ۔ اُس نے سب کو اُس کے ہاتھ میں دے دِیا۔

18 اور خُدا کے گھر کے سب ظرُوف کیا بڑے کیا چھوٹے اور خُداوند کے گھر کے خزانے اور بادشاہ اور اُس کے سرداروں کے خزانے یہ سب وہ بابل کو لے گیا۔

19 اور اُنہوں نے خُدا کے گھر کو جلا دِیا اور یروشلیِم کی فصِیل ڈھا دی اور اُس کے تمام محلّ آگ سے جلا دِئے اور اُس کے سب قِیمتی ظرُوف کو برباد کِیا۔

20 اور جو تلوار سے بچے وہ اُن کو بابل کو لے گیا اور وہاں وہ اُس کے اور اُس کے بیٹوں کے غُلام رہے جب تک فار س کی سلطنت شرُوع نہ ہُوئی۔

21 تاکہ خُداوند کا وہ کلام جو یرمیا ہ کی زُبانی آیا تھا پُورا ہو کہ مُلک اپنے سبتوں کاآرام پا لے کیونکہ جب تک وہ سُنسان پڑا رہا تب تک یعنی ستّر برس تک اُسے سبت کا آرام مِلا۔

خورس بادشاہ کایہُودیوں کے اپنے وطن واپسی کا فرمان

22 اور شاہِ فار س خور س کی سلطنت کے پہلے سال اِس لئِے کہ خُداوند کا کلام جو یرمیا ہ کی زُبانی آیا تھا پُورا ہو خُداوند نے شاہِ فار س خور س کا دِل اُبھارا سو اُس نے اپنی ساری مملکت میں مُنادی کروائی اور اِس مضمُون کا فرمان بھی لِکھا کہ۔

23 شاہِ فار س خور س یُوں فرماتا ہے کہ خُداوند آسمان کے خُدا نے زمِین کی سب مملکتیں مُجھے بخشی ہیں اور اُس نے مُجھ کو تاکِید کی ہے کہ مَیں یروشلیِم میں جو یہُودا ہ میں ہے اُس کے لِئے ایک مسکن بناؤں پس تُمہارے درمِیان جو کوئی اُس کی ساری قَوم میں سے ہو خُداوند اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہو اور وہ روانہ ہو جائے۔

۱-توارِیخ 1

آدم سے ابرہام تک

1 آد م سیت انُوس۔

2 قِینان مَہلل ایل یارِد۔

3 حنُوک متُو سِلح لمک۔

4 نُوح سِم حام اور یافت۔

5 بنی یافت ۔ جُمر اور ماجُو ج اور مادَ ی اور یاوان اور تُوبل اور مسک اور تِیراس ہیں۔

6 اور بنی جُمر ۔ اشکناز اور رِیفت اور تُجرمہ ہیں۔

7 اور بنی یاوان ۔ الِیسہ اورترسِیس ۔ کِتّی اور دودانی ہیں۔

8 بنی حام ۔ کُو ش اور مِصر فوط اور کنعا ن ہیں۔

9 اور بنی کُوش ۔ سبا اور حوِیلہ اور سبتہ اور رعما ہ اور سبتکہ ہیں ۔ اور بنی رعماہ ۔ سبا اور ددان ہیں۔

10 اور کُو ش سے نمرُود پَیدا ہُؤا ۔ زمِین پر پہلے وُہی بہادُری کرنے لگا۔

11 اور مِصر سے لُودی اور عنامی اور لِہابی اور نفتُوحی۔

12 اور فترُوسی اور کسلوُحی(جِن سے فِلستی نِکلے) اور کفتُوری پَیدا ہُوئے۔

13 اور کنعا ن سے صَیدا جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور حِتّ۔

14 اور یبُوسی اور اموری اور جِرجاشی۔

15 اور حوّی اور عرقی اور سِینی۔

16 اور اروادی اور صِماری اورحماتی پَیدا ہُوئے۔

17 بنی سِم ۔ عیلام اور اسُور اور ارفکسد اور لُود اور ارا م اور عُوض اور حُول اور جتر اور مسک ہیں۔

18 اور ارفکسد سے سلح پَیدا ہُؤا اورسلح سے عِبر پَیدا ہُؤا۔

19 اور عِبر سے دو بیٹے پَیدا ہُوئے پہلے کا نام فلج تھا کیونکہ اُس کے ایّام میں زمِین بٹی اور اُس کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔

20 اور یُقطان سے المُوداد اور سلف اور حصرماو ت اور اِراخ۔

21 اور ہدُورا م اور اُوزال اور دِقلہ۔

22 اور عیبال اور ابی ماایل اورسبا۔

23 اور اوفِیر اور حوِیلہ اور یُوبا ب پَیدا ہُوئے ۔ یہ سب بنی یُقطان ہیں۔

24 سِم ارفکسد سلح۔

25 عِبر فلج رعُو۔

26 سرُو ج نحُور تارح۔

27 ابرا م یعنی ابرہام۔

اِسمٰعیل کی نسل

28 ابرہام کے بیٹے اِضحاق اور اِسمٰعیل تھے۔

29 اِن کی اَولاد یہ ہیں ۔ اِسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایو ت ۔ اُس کے بعد قِیدا ر اور ادبِئیل اور مِبسا م۔

30 مِشما ع اور دُومہ اور مسا ۔ حدد اور تیمہ۔

31 یطُور نفِیس قِد مہ ۔ یہ بنی اِسمٰعیل ہیں۔

32 اور ابرہا م کی حرم قطُور ہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُس کے بطن سے زِمرا ن اور یُقسان اور مِدان اور مِدیا ن اور اِسبا ق اور سُوخ پَیدا ہُوئے اور بنی یُقسان سبا اور ددان ہیں۔

33 اور بنی مِدیان ۔ عیفہ اور عِفر اورحنُوک اور ابِیدا ع اور الد عا ہیں ۔ یہ سب بنی قطُورہ ہیں۔

عیسَو کی نسل

34 اور ابرہام سے اِضحاق پَیدا ہُؤا ۔ بنی اِضحاق عیسَو اور اِسرائیل تھے۔

35 بنی عیسَو الِیفز اور رعُوایل اور یعو س اور یعلا م اور قورح ہیں۔

36 بنی الِیفز تیمان اور اومر اور صفی اور جعتا م قنز اور تِمنع اور عمالِیق ہیں۔

37 بنی رعُوایل نحت زارح سمّہ اور مِزّ ہ ہیں۔

ادُوم کے اصل باشِندے

38 اور بنی شعِیر لوطا ن اورسوبل اور صبعو ن اور عنہ اور دِیسو ن اور ایصر اور دِیسان ہیں۔

39 اور حوری اور ہومام لوطان کے بیٹے تھے اور تِمنع لوطان کی بہن تھی۔

40 بنی سوبل علیان اور مانحت عیبا ل سفی اور اونا م ہیں

اور اَیّہ اور عنہ صبعو ن کے بیٹے تھے۔

41 اور عنہ کا بیٹا دِیسون تھا اور حمرا ن اور اِشبا ن اور یِترا ن اور کِرا ن دِیسون کے بیٹے تھے۔

42 اور ایصر کے بیٹے بِلہان اور زعوان اور یعقان تھے

اور عُوض اور اران دِیسان کے بیٹے تھے۔

ادُوم کے بادشاہ

43 اور جِن بادشاہوں نے مُلکِ ادُو م پر اُس وقت سلطنت کی جب بنی اِسرائیل پر کوئی بادشاہ حُکمران نہ تھا وہ یہ ہیں ۔

بالع بِن بعور ۔ اُس کے شہر کا نام دِنہا با تھا۔

44 اور بالع مَر گیا اور یُوباب بِن زارح جو بُصرا ہی

تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

45 اور یُوباب مَر گیا اور حشام جو تیمان کے عِلاقہ کا

تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

46 اور حشام مَر گیا اور ہددبِن بِدد جِس نے مِدیانیوں

کو موآ ب کے مَیدان میں مارا اُس کی جگہ

بادشاہ ہُؤا اور اُس کے شہر کا نام عوِیت تھا۔

47 اور ہدد مَر گیا اور شملہ جو مسرِ قہ کا تھا اُس کی جگہ

بادشاہ ہُؤا۔

48 اور شملہ مَر گیا اور ساؤُل جو دریایِ فرات کے پاس

کے رحوبو ت کا باشِندہ تھا اُس کی جگہ بادشاہ

ہُؤا۔

49 اور ساؤُل مَر گیا اور بعلحنا ن بِن عکبور اُس کی

جگہ بادشاہ ہُؤا۔

50 اوربعلحنا ن مَر گیا اور ہدد اُس کی جگہ بادشاہ

ہُؤا۔ اُس کے شہر کا نام فاعی اور اُس کی بِیوی

کا نام مہیطبیل تھا جو مَطرِد بِنت میزاہا ب کی

بیٹی تھی۔

51 اور ہدد مَر گیا ۔ پِھر یہ ادُو م کے رئِیس ہُوئے ۔ رئِیس تِمنع ۔ رئِیس علیاہ ۔ رئِیس یتِیت۔

52 رئِیس اہلِیبا مہ ۔ رئِیس اَیلہ ۔ رئِیس فِینو ن۔

53 رئِیس قنز ۔ رئِیس تیمان ۔ رئِیس مِبصار۔

54 رئِیس مجدِایل ۔ رئِیس عِرا م ۔ ادُو م کے رئِیس یِہی ہیں۔

۱-توارِیخ 2

یہُودا ہ کی نسل

1 یہ بنی اِسرائیل ہیں ۔ رُوبِن شمعُون لاوی یہُودا ہ اِشکار اور زبُولُو ن۔

2 دان یُوسف اور بِنیمِین نفتالی جد اور آشر۔

3 عیر اور اونا ن اور سیلہ یہ یہُودا ہ کے بیٹے ہیں۔ یہ تِینوں اُس سے ایک کنعانی عَورت بت سُوع کے بطن سے پَیدا ہُوئے اور یہُودا ہ کا پہلوٹھا عیر خُداوند کی نظر میں شرِیر تھا اِس لِئے اُس نے اُس کو مار ڈالا۔

4 اور اُس کی بہُو تمر کے اُس سے فار ص اور زارح ہُوئے ۔ یہُودا ہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔

5 اور فارص کے بیٹے حصرون اور حمُول تھے۔

6 اور زارح کے بیٹے زِمر ی اور اَیتان ہَیمان اورکلکُو ل اور دارع یعنی کُل پانچ تھے۔

7 اور اِسرائیل کا دُکھ دینے والا عکر جِس نے مخصُوص کی ہُوئی چِیز میں خیانت کی کرمی کا بیٹا تھا۔

8 اور اَیتان کا بیٹا عزریاہ تھا۔

داؤُد بادشاہ کا شجرۂ نسب

9 اور حصرو ن کے بیٹے جو اُس سے پَیدا ہُوئے یہ ہیں ۔ یرحمیئل اور رام اور کلُوبی۔

10 اور رام سے عمِیّندا ب پَیدا ہُؤا اور عمِیّندا ب سے نحسو ن پَیدا ہُؤا جو بنی یہُوداہ کا سردار تھا۔

11 اور نحسو ن سے سَلما پَیدا ہُؤا اور سَلما سے بوعز پَیدا ہُؤا۔

12 اور بوعز سے عوبید پَیدا ہُؤا اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا۔

13 یسّی سے اُس کا پہلوٹھا الِیا ب پَیدا ہُؤا اور ابِیند اب دُوسرا اور سِمع تِیسرا۔

14 نتنی ایل چَوتھا ۔ ردَّی پانچواں۔

15 عوضم چھٹا داؤُ دساتواں۔

16 اور اُن کی بہنیں ضرُویاہ اور ابِیجیل تِھیں

اور اَبی شے اور یُوآب اور عساہیل یہ تِینوں ضرُویا ہ کے بیٹے ہیں۔

17 اور ابِیجیل سے عماسا پَیدا ہُؤا اور عماسا کا باپ اِسمٰعیلی یتر تھا۔

حصرون کی نسل

18 اور حصرو ن کے بیٹے کالِب سے اُس کی بِیوی عزُوبہ اور یرِیعو ت کے اَولاد ہُوئی ۔ عزُو بہ کے بیٹے یہ ہیں یشر اور سُوباب اور اردُو ن۔

19 اورعزُوبہ مَر گئی اور کالِب نے اِفرات کو بیاہ لِیا جِس کے بطن سے حُور پَیدا ہُؤا۔

20 اور حُور سے اُوری پَیدا ہُؤا اور اُوری سے بضلِیئل پَیدا ہُؤا۔

21 اُس کے بعد حصرو ن جِلعا د کے باپ مکِیر کی بیٹی کے پاس گیا جِس سے اُس نے ساٹھ برس کی عُمر میں بیاہ کِیا تھا اور اُس کے بطن سے شجُو ب پَیدا ہُؤا۔

22 اور شجُو ب سے یائِیر پَیدا ہُؤا جو مُلکِ جِلعاد میں تیئِیس شہروں کا مالِک تھا۔

23 اور جسُور اور ارا م نے یائِیر کے شہروں کو اور قنات کو مع اُس کے قصبوں کے یعنی ساٹھ شہروں کو اُن سے لے لِیا۔ یہ سب جِلعاد کے باپ مکِیر کے بیٹے تھے۔

24 اور حصرو ن کے کالِب اِفرا تہ میں مَر جانے کے بعد حصرو ن کی بِیوی ابیا ہ کے اُس سے اشُور پَیدا ہُؤا جو تقُوع کا باپ تھا۔

یرحمئیل کی نسل

25 اور حصرو ن کے پہلوٹھے یرحمیئل کے بیٹے یہ ہیں ۔ رام جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور بُونہ اور اورن اور اوضم اور اخیاہ۔

26 اور یرحمیئل کی ایک اَور بِیوی تھی جِس کا نام عطار ہ تھا۔ وہ اونام کی ماں تھی۔

27 اور یرحمیئل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض اور یمِین اور عیقر تھے۔

28 اور اونام کے بیٹے سمّی اور یدع اور سمّی کے بیٹے ند ب اور ابِیسُور تھے۔

29 اور ابِیسُور کی بِیوی کا نام ابِیخَیل تھا۔ اُس کے بطن سے اخبا ن اور مو لِد پَیدا ہُوئے۔

30 اور ندب کے بیٹے سِلد اوراَفّائِم تھے لیکن سِلد بے اَولاد مَر گیا۔

31 اور اَفّائِم کا بیٹا یسعی اور یسعی کا بیٹا سِیسا ن اورسیِسا ن کا بیٹا اخلی تھا۔

32 اورسمّی کے بھائی یدع کے بیٹے یتر اور یُونتن تھے اور یتر بے اَولاد مَر گیا۔

33 اور یُونتن کے بیٹے فلت اور زازا ۔ یہ یرحمیئل کے بیٹے تھے۔

34 اور سِیسا ن کے بیٹے نہیں صِرف بیٹیاں تِھیں اورسیِسا ن کا ایک مِصر ی نَوکر یرخع نامی تھا۔

35 سو سیِسا ن نے اپنی بیٹی کو اپنے نَوکر یرخع سے بیاہ دِیا اور اُس کے اُس سے عتّی پَیدا ہُؤا۔

36 اورعتّی سے ناتن پَیدا ہُؤا اور ناتن سے زاباد پَیدا ہُؤا۔

37 اور زاباد سے اِفلا ل پَیدا ہُؤا اور اِفلا ل سے عوبید پَیدا ہُؤا۔

38 اور عوبید سے یاہُو پَیدا ہُؤا اور یاہُو سے عزریا ہ پَیدا ہُؤا۔

39 اور عزر یاہ سے خلص پَیدا ہُؤا اور خلص سے اِلعِاسہ پَیدا ہُؤا۔

40 اور اِلعِاسہ سے سِسمی پَیدا ہُؤا اور سِسمی سے سلُو م پَیدا ہُؤا۔

41 اورسلُو م سے یقَمیا ہ پَیدا ہُؤا اور یقَمیا ہ سے الِیسمع پَیدا ہُؤا۔

کالب کی نسل

42 یرحمیئل کے بھائی کالِب کے بیٹے یہ ہیں ۔ مِیسا اُس کا پہلوٹھا جو زِیف کا باپ ہے اور حبرُو ن کے باپ مریسہ کے بیٹے۔

43 اور بنی حبرُون ۔ قورح اور تفُّوح اور رقم اورسمع تھے۔

44 اورسمع سے یُرقعا م کا باپ رخم پَیدا ہُؤا ۔ اور رقم سے سمّی پَیدا ہُؤا۔

45 اورسمّی کا بیٹا معُو ن تھا اور معُو ن بَیت صُور کا باپ تھا۔

46 اور کالِب کی حرم عیفہ سے حارا ن اور موضا اور جازِز پَیدا ہُوئے اور حارا ن سے جازِز پَیدا ہُؤا۔

47 اور بنی یہدی ۔ رجم اور یُوتام اور جسام اور فلط اور عیفہ اور شعف تھے۔

48 اور کالِب کی حرم معکہ سے شِبِّر اور ترِحنا ہ پَیدا ہُوئے۔

49 اُسی کے بطن سے مدمنّا ہ کا باپ شعف اورمکبِینا کا باپ سِوا اور جِبع کا باپ بھی پَیدا ہُوئے

اور کالِب کی بیٹی عکسہ ہے۔

50 کالِب کے بیٹے یہ تھے ۔

اِفراتہ کے پہلوٹھے حُور کا بیٹا قریت یعر یم کا باپ سوبل۔

51 بَیت لحم کا باپ سلما اور بَیت جادِر کا باپ خارِف۔

52 اور قریت یعرِ یم کے باپ سوبل کے بیٹے ہی بیٹے تھے ۔ ہرائی اور منوخوت کے آدھے لوگ۔

53 اور قریت یعرِ یم کے گھرانے یہ تھے ۔ اِتری اور فُوتی اورسُماتی اور مِسراعی ۔ اِن ہی سے صُرعتی اور اِستاؤلی نِکلے ہیں۔

54 بنی سلما یہ تھے ۔ بَیت لحم اور نطُوفاتی اور عطرات بَیت یُوآ ب اور منوختیوں کے آدھے لوگ اور صُرعی۔

55 اور یعبیض کے رہنے والے مُنشیوں کے گھرانے تِرعاتی اورسمعاتی اور سَوکاتی ۔ یہ وہ قِینی ہیں جو رَیکا ب کے گھرانے کے باپ حما ت کی نسل سے تھے۔

۱-توارِیخ 3

داؤُد بادشاہ کی نسل

1 یہ داؤُد کے بیٹے ہیں جو حبرُو ن میں اُس سے پَیدا ہُوئے ۔

پہلوٹھا امنو ن یزرعیلی اخِینُو عم کے بطن سے۔

دُوسرا دانی ایل کرمِلی ابِیجیل کے بطن سے۔

2 تِیسرا ابی سلو م جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہ

کا بیٹا تھا ۔

چَوتھا ادُونیاہ جو حجِیّت کا بیٹا تھا۔

3 پانچواں سفطیاہ ابی طال کے بطن سے ۔

چھٹا اِترعا م اُس کی بِیوی عِجلہ سے۔

4 یہ چھ حبرُو ن میں اُس سے پَیدا ہُوئے ۔ اُس نے وہاں سات برس چھ مہِینے سلطنت کی

اور یروشلیِم میں اُس نے تَینتِیس برس سلطنت کی۔

5 اور یہ یروشلیِم میں اُس سے پَیدا ہُوئے ۔

سِمعا اورسُوبا ب اور ناتن اور سُلیما ن ۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔

6 اور اِبحار اور الِیسمع اور الِیفلط۔

7 اور نُجہ اور نفج اور یفِیعہ۔

8 اور الِیسمع اور الِید ع اور الِیفلط ۔ یہ نَو۔

9 یہ سب حرموں کے بیٹوں کے علاوہ داؤُ دکے بیٹے تھے اور تمر اِن کی بہن تھی۔

سُلیما ن بادشاہ کی نسل

10 اور سُلیما ن کا بیٹا رحُبعا م تھا ۔ اُس کا بیٹا ابیا ہ ۔ اُس کا بیٹا آسا ۔ اُس کا بیٹا یہُوسفط۔

11 اُس کا بیٹا یُورا م اُس کا بیٹا اخزیا ہ اُس کا بیٹا یُوآس۔

12 اُس کا بیٹا امصیا ہ اُس کا بیٹا عزریا ہ ۔ اُس کا بیٹا یُوتام۔

13 اُس کا بیٹا آخز ۔ اُس کا بیٹا حِزقیاہ ۔ اُس کا بیٹا منسّی۔

14 اُس کا بیٹا امُو ن ۔ اُس کا بیٹا یُوسیا ہ۔

15 اور یُوسیاہ کے بیٹے یہ تھے۔ پہلوٹھا یُوحنان ۔ دُوسرا یہُویقِیم ۔ تِیسرا صِدقِیاہ ۔ چَوتھاسلُوم۔

16 اور بنی یہُویقِیم ۔ اُس کا بیٹا یکونِیا ہ ۔ اُس کا بیٹا صِدقِیاہ۔

یکونِیاہ کی نسل

17 اور یکونِیا ہ جو اسِیر تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں ۔ سیالتی ایل۔

18 اور ملکرام اور فِدایا ہ اور شینا ضر ۔ یقَمیا ہ ۔ ہُوسمع اور ندبیا ہ۔

19 اور فِدا یاہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ زُربّابل اورسِمعی اور زُربّابل کے بیٹے یہ ہیں ۔ مُسلاّ م اور حنانیا ہ اورسلُّومِیت اُن کی بہن تھی۔

20 اور حسُوبہ اور اہل اور برکیا ہ اور حسدیاہ ۔ یُوسبحسد ۔ یہ پانچ۔

21 اور حنانیا ہ کے بیٹے یہ ہیں فلطیا ہ اور یسعیا ہ ۔ بنی رِفایاہ ۔ بنی ارنان ۔ بنی عیدیاہ بنی سکنیاہ۔

22 اورسکنیا ہ کا بیٹا ۔سمعیا ہ اور بنی سمعیاہ۔ حطُوش اور اِجال اور برِ یح اور نعر یاہ اورسافط ۔ یہ چھ۔

23 اور نعریاہ کے بیٹے یہ تھے ۔ اِلیُوعَینی اور حِزقیاہ اور عزریقا م ۔ یہ تِین۔

24 اور بنی اِلیُوعَینی یہ تھے ۔ ہُودَیوا ہُو اور الیاسب اور فِلایا ہ اور عقُّو ب اور یُوحنا ن اور دِلایا ہ اور عنانی یہ سات۔

۱-توارِیخ 4

یہُودا ہ کی نسل

1 بنی یہُودا ہ یہ ہیں ۔ فار ص حصرو ن اور کرمی اور حُور اورسوبل۔

2 اور رِیایا ہ بِن سوبل سے یحت پَیدا ہُؤا اور یحت سے اخُومی اور لاہد پَیدا ہُوئے ۔ یہ صُرعتیوں کے خاندان ہیں۔

3 اور یہ عیطام کے باپ سے ہیں ۔ یزرعیل اور اِسمع اور اِدباس اور اُن کی بہن کا نام ہضل ا لفُو نی تھا۔

4 اور فنُوایل جدُور کا باپ اور عزر حُوسہ کا باپ تھا ۔ یہ اِفرا تہ کے پہلوٹھے حُور کے بیٹے ہیں ۔ جو بَیت لحم کا باپ تھا۔

5 اور تقُو ع کے باپ اشُور کی دو بِیویاں تِھیں حِیلا ہ اور نعرا ہ۔

6 اور نعرا ہ کے اُس سے اخُوسام اور حِفر اور تیمنی اور ہخستر ی پَیدا ہُوئے ۔ یہ نعرا ہ کے بیٹے تھے۔

7 اور حِیلا ہ کے بیٹے ضر ت اوریضُوآ ر اور اِتنان تھے۔

8 اور قُوض سے عنُوب اور ضوبیبہ اور حرُو م کے بیٹے آخرخَیل کے گھرانے پَیدا ہُوئے۔

9 اوریعبیض اپنے بھائِیوں سے مُعزّز تھا اور اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض رکھّا کیونکہ کہتی تھی کہ مَیں نے غم کے ساتھ اُسے جنم دِیا۔

10 اور یعبیض نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تُو مُجھے واقعی برکت دے اور میری حُدُود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہو اور تُو مُجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُس کو بخشا۔

دُوسرے خاندانوں کی فہرِستیں

11 اور سُوخہ کے بھائی کلُو ب سے محِیر پَیدا ہُؤا جو اِستُو ن کا باپ تھا۔

12 اور اِستُو ن سے بَیت رِ فا اور فاسح اور عِیر نحس کا باپ تخِنّہ پَیدا ہُوئے ۔ یِہی رَیکہ کے لوگ ہیں۔

13 اور قنز کے بیٹے غُتنِئیل اورشِرایا ہ تھے اور غُتنِئیل کا بیٹا حتت تھا۔

14 اور معُوناتی سے عُفر ہ پَیدا ہُؤا

اور شِرایا ہ سے یُوآب پَیدا ہُؤا جو جی خراسیم کا باپ ہے کیونکہ وہ کارِیگر تھے۔

15 اور یفُنّہ کے بیٹے کالِب کے بیٹے یہ ہیں ۔ عِیرُو اور اَیلہ اور نعم اور بنی اَیلہ اور قنز۔

16 اور یہلّلئِیل کے بیٹے یہ ہیں ۔ زِیف اور زِیفہ ۔ تَیر یاہ اور اسری ایل۔

17 اور عزر ہ کے بیٹے یہ ہیں یتر اور مرد اور عِفر اور یلُو ن اور اُس کے بطن سے مریم اورسمّی اور اِستمُو ع کا باپ اِسبا ح پَیدا ہُوئے۔

18 اور اُس کی یہُودی بِیوی کے اُس سے جدُور کا باپ یرد اور شو کو کا باپ حِبر اور زنُو ح کا باپ یقُو تِیئل پَیدا ہُوئے اور فرعو ن کی بیٹی بِتیاہ کے بیٹے جِسے مرد نے بیاہ لِیا تھا یہ ہیں۔

19 اور ہُودِیاہ کی بِیوی نحم کی بہن کے بیٹے قعِیلہ جرمی کا باپ اور اِستمُو ع معکاتی تھے۔

20 اورسِیمو ن کے بیٹے یہ ہیں ۔ امنون اور رِنہّ بِن حنّان اور تِیلون

اور یسعی کے بیٹے زوحِت اور بِن زوحِت تھے۔

سیلہ کی نسل

21 اورسیلہ بِن یہُودا ہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ عیر لکہ کا باپ اور لعد ہ مریسہ کا باپ اور بَیت اشبِیع کے گھرانے جو بارِیک کتان کا کام کرتے تھے۔

22 اور یوقِیم اور کوزِیبا کے لوگ اور یُوآس اور شراف جو موآب کے درمِیان حُکمران تھے اور یسوبی لحم۔ یہ پُرانی توارِیخ ہے۔

23 یہ کُمہار تھے اور نتائِیم اور گدیر ا کے باشِندے تھے ۔ وہ وہاں بادشاہ کے ساتھ اُس کے کام کے لِئے رہتے تھے۔

شمعُون کی نسل

24 بنی شمعُون یہ ہیں ۔ نمُوایل اور یمِین ۔ یرِیب ۔ زارح ۔ ساؤُل۔

25 اور ساؤُل کا بیٹا سلُوم اور سلُوم کا بیٹا مِبسا م اور مِبسا م کا بیٹا مِشما ع۔

26 اور مِشما ع کے بیٹے یہ ہیں ۔ حمُوایل ۔ حمُوایل کا بیٹا زکُور ۔ زکُور کا بیٹاسِمعی۔

27 اورسِمعی کے سولہ بیٹے اور چھ بیٹیاں تِھیں لیکن اُس کے بھائِیوں کے بُہت اَولاد نہ ہُوئی اور اُن کے سب گھرانے بنی یہُودا ہ کی مانِند نہ بڑھے۔

28 اور وہ بِیرسبع اور مولاد ہ اور حصرسُوعا ل۔

29 اور بِلہا اور عضم اور تولاد۔

30 اور بتُوایل اور حُرمہ اور صِقلاج۔

31 اور بَیت مرکبو ت اور حصر سُوسِیم اور بَیت برا ئی اور شعرِیم میں رہتے تھے ۔ داؤُد کی سلطنت تک یِہی اُن کے شہر تھے۔

32 اور اُن کے گاؤں ۔ عَیطا م اور عَین اور رِمُّو ن اور توکن اور عسن ۔ یہ پانچ شہر تھے۔

33 اور اُن کے سب دیہات بھی جو بعل تک اُن شہروں کے آس پاس تھے ۔ یہ اُن کے رہنے کے مقام تھے اور اُن کے نسب نامے ہیں۔

34 اورمِسوبا ب یمِلیک اور یُوشہ بِن امصِیا ہ۔

35 اور یُو ایل اور یاہُو بِن یُوسیِبیا ہ بِن شِرایاہ بِن

عسیئیل۔

36 اور اِلیُوعَینی اور یعقُوبہ اور یسُوخا یہ اور عسا یاہ اور

عدیئیل اور یسِیمِئیل اور بِنایا ہ۔

37 اور زیزا بِن شِفعی بِن الوُّن بِن یدایا ہ بِن

سِمر ی بِن سمعیا ہ۔

38 یہ جِن کے نام مذکُور ہُوئے اپنے اپنے گھرانے کے سردار تھے

اور اِن کے آبائی خاندان بُہت بڑھے۔

39 اور وہ جدُور کے مدخل تک یعنی اُس وادی کے مشرِق تک اپنے گلّوں کے لِئے چراگاہ ڈُھونڈنے گئے۔

40 وہاں اُنہوں نے اچّھی اور سُتھری چراگاہ پائی اور مُلک وسِیع اور چَین اور سُکھ کی جگہ تھا کیونکہ حام کے لوگ قدِیم سے اُس میں رہتے تھے۔

41 اور وہ جِن کے نام لِکھے گئے ہیں شاہِ یہُودا ہ حِزقِیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُن کے پڑاؤ پر حملہ کِیا اور معُونِیم کو جو وہاں مِلے قتل کِیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُن کے گلّوں کے لِئے وہاں چراگاہ تھی۔

42 اور اُن میں سے یعنی شمعُو ن کے بیٹوں میں سے پانچ سَو مَرد کوہِ شعِیر کو گئے اور یسعی کے بیٹے فلطیا ہ اور نعر یاہ اور رِفایا ہ اور عُزّی ایل اُن کے سردار تھے۔

43 اور اُنہوں نے اُن باقی عمالِیقیوں کو جو بچ رہے تھے قتل کِیا اور آج کے دِن تک وہِیں بسے ہُوئے ہیں۔

۱-توارِیخ 5

رُوبِن کی نسل

1 اور اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے (کیونکہ وہ اُس کا پہلوٹھا تھا لیکن اِس لِئے کہ اُس نے اپنے باپ کے بِچَھونے کو ناپاک کِیا تھا اُس کے پہلوٹھے ہونے کا حق اِسرائیل کے بیٹے یُوسُف کی اَولاد کو دِیا گیا تاکہ نسب نامہ پہلوٹھے پَن کے مُطابِق نہ ہو۔

2 کیونکہ یہُودا ہ اپنے بھائِیوں سے زورآور ہو گیا اور سردار اُسی میں سے نِکلا لیکن پہلوٹھے کا حق یُوسُف کا ہُؤا)۔

3 سو اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے یہ ہیں ۔ حنُوک اور فلُّو حصرو ن اور کرمی۔

4 یُوایل کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُس کا بیٹا سمعیا ہ ۔ سمعیا ہ کا بیٹا جوُج ۔ جُوج کا بیٹا سِمعی۔

5 سِمعی کا بیٹا مِیکا ہ ۔ مِیکا ہ کا بیٹا رِیایا ہ ۔ رِیا یاہ کا بیٹا بعل۔

6 بعل کا بیٹا بئِیر ہ جِس کو اسُور کا بادشاہ تِلگات پِلناصر اسِیرکر کے لے گیا۔ وہ رُوبِینیوں کا سردار تھا۔

7 اور اُس کے بھائی اپنے اپنے گھرانے کے مُطابِق جب اُن کی اَولاد کا نسب نامہ لِکھا گیا یہ تھے ۔ سردار یعی ایل اور زکرِ یّاہ۔

8 اوربالع بِن عزز بِن سمع بِن یُوایل ۔ وہ عروعیر میں نبُو اور بعل معُون تک۔

9 اور مشرِق کی طرف دریایِ فرات سے بیابان میں داخِل ہونے کی جگہ تک بسا ہُؤا تھا کیونکہ مُلکِ جِلعاد میں اُن کے چَوپائے بُہت بڑھ گئے تھے۔

10 اور ساؤُل کے ایّام میں اُنہوں نے ہاجِریوں سے لڑائی کی جو اُن کے ہاتھ سے قتل ہُوئے اور وہ جِلعاد کے مشرِق کے سارے عِلاقہ میں اُن کے ڈیروں میں بس گئے۔

جد کی نسل

11 اور بنی جد اُن کے مُقابِل مُلکِ بسن میں سلکہ تک بسے ہُوئے تھے۔

12 اوّل یُوایل تھا اور سافم دُوسرا اور یعنَی اور سافط بسن میں تھے۔

13 اور اُن کے آبائی خاندانوں کے بھائی یہ ہیں ۔ مِیکائیل اور مُسلاّ م اور سبعہ اور یُور ی اور یعکا ن اور زِیع اور عِبر ۔ یہ ساتوں۔

14 یہ بنی ابیخیَل بِن حُور ی بِن یارُوآح بِن جِلعاد بِن مِیکائیل بِن یسِیسی بِن یحدُو بِن بُوز تھے۔

15 اخی بِن عبدِیئیل بِن جُونی اِن کے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔

16 اور وہ بسن میں جِلعاد اور اُس کے قصبوں اور شارُو ن کی ساری نواحی میں جہاں تک اُن کی حد تھی بسے ہُوئے تھے۔

17 یہُودا ہ کے بادشاہ یُوتام کے ایّام میں اور اِسرائیل کے بادشاہ یرُبعا م کے ایّام میں اُن سبھوں کے نام اُن کے نسب ناموں کے مُطابِق لِکھے گئے۔

مشرِقی قبِیلوں کی فَوجیں

18 اور بنی رُوبِن اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سُورما یعنی اَیسے لوگ جو سِپر اور تیغ اُٹھانے کے قابِل اور تِیر انداز اور جنگ آزمُودہ تھے چوالِیس ہزار سات سَو ساٹھ تھے جو جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔

19 یہ ہاجرِیوں اور یطُور اور نفِیس اور نود ب سے لڑے۔

20 اور اُن سے مُقابلہ کرنے کے لِئے مدد پائی اور ہاجرِی اور سب جو اُن کے ساتھ تھے اُن کے حوالہ کِئے گئے کیونکہ اُنہوں نے لڑائی میں خُدا سے دُعا کی اور اُن کی دُعا قبُول ہُوئی اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھّا۔

21 اور وہ اُن کی مواشی لے گئے ۔ اُن کے اُونٹوں میں سے پچاس ہزار اور بھیڑ بکریوں میں سے ڈھائی لاکھ اور گدھوں میں سے دو ہزار اور آدمِیوں میں سے ایک لاکھ۔

22 کیونکہ بُہت سے لوگ قتل ہُوئے اِس لِئے کہ جنگ خُدا کی تھی اور وہ اسِیری کے وقت تک اُن کی جگہ بسے رہے۔

مشرِقی منسّی (آدھاقبِیلہ ) کے لوگ

23 اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کے لوگ مُلک میں بسے ۔ وہ بسن سے بعل حرمُو ن اور سنِیر اور حرمُو ن کے پہاڑ تک پَھیل گئے۔

24 اور اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے ۔ عیفر اور یِسعی اور اِلیئیل ۔ عزرئییل یرمیا ہ اور ہُوداویاہ اور یحدایل جو زبردست سُورما اور نامور اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔

مشرِقی قبِیلوں کی جلاوطنی

25 اور اُنہوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا کی حُکم عدُولی کی اور جِس مُلک کے باشِندوں کو خُدا نے اُن کے سامنے سے ہلاک کِیا تھا اُن ہی کے دیوتاؤں کی پیرَوی میں اُنہوں نے زِناکاری کی۔

26 تب اِسرائیل کے خُدا نے اسُور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اسُور کے بادشاہ تِلگات پِلنا صر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُن کو یعنی رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو اسِیر کر کے لے گئے اور اُن کو خلح اور خابُور اور ہارا اور جَوزا ن کی ندی تک لے آئے ۔ یہ آج کے دِن تک وہِیں ہیں۔

۱-توارِیخ 6

سردار کاہِنوں کا شجرۂ نسب

1 بنی لاوی جَیر سون قِہا ت اور مرار ی ہیں۔

2 اور بنی قِہات عمرا م اور اضہار اور حبرُو ن اور عُزّی ا یل۔

3 اورعمرا م کی اَولاد ۔ ہارُو ن اور مُوسیٰ اور مر یم

اور بنی ہارُون ۔ ند ب اور ابیہُو الِیعزر اوراِ تمر۔

4 الِیعزر سے فِینحا س پَیدا ہُؤا اور فِینحا س سے ابِیسُو ع پَیدا ہُؤا۔

5 اور ابِیسُو ع سے بُقّی پَیدا ہُؤا اور بُقّی سے عُزّی پَیدا ہُؤا۔

6 اور عُزّی سے زراخیا ہ پَیدا ہُؤا اور زراخیا ہ سے مِرایو ت پَیدا ہُؤا۔

7 مِرایو ت سے امریا ہ پَیدا ہُؤا اور امریا ہ سے اخِیطوب پَیداہُؤا۔

8 اور اخِیطو ب سے صدُو ق پَیدا ہُؤا اور صدُو ق سے اخِیمعض پَیدا ہُؤا۔

9 اور اخِیمعض سے عزر یاہ پَیدا ہُؤا اور عزر یاہ سے یُوحنا ن پَیدا ہُؤا۔

10 اور یُوحنا ن سے عزر یاہ پَیداہُؤا (یہ وہ ہے جو اُس ہَیکل میں جِسے سُلیما ن نے یروشلیِم میں بنایا تھا کاہِن تھا)۔

11 اور عزر یاہ سے امریا ہ پَیدا ہُؤا اور امریا ہ سے اخِیطو ب پَیدا ہُؤا۔

12 اور اخِیطو ب سے صدُو ق پَیدا ہُؤا اور صدُو ق سے سلُوم پَیدا ہُؤا۔

13 اورسلُوم سے خِلقیاہ پَیدا ہُؤا اور خِلقیاہ سے عزریا ہ پَیدا ہُؤا۔

14 اور عزر یاہ سے سِرایا ہ پَیدا ہُؤا اور سِرا یاہ سے یہُو صدق پَیدا ہُؤا۔

15 اور جب خُداوند نے نبُوکد نضر کے ہاتھ سے یہُودا ہ اور یروشلیِم کو جلاوطن کرایا تو یہُوصد ق بھی اسِیر ہو گیا۔

لاوی کی نسل کے دُوسرے افراد

16 بنی لاوی ۔ جیر سوم ۔ قِہا ت اور مِرار ی ہیں۔

17 اور جیر سوم کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ۔ لِبنی اورسِمعی۔

18 اور بنی قِہات عمرا م اور اِضہار اور حبرُو ن اور عُزّی ایل تھے۔

19 مِرار ی کے بیٹے یہ ہیں ۔ محلی اور مُوشی اور لاویوں کے گھرانے اُن کے آبائی خاندانوں کے مُطابِق یہ ہیں۔

20 جیر سوم سے اُس کا بیٹا لِبنی ۔ لِبنی کا بیٹا یحت ۔ یحت کا بیٹا زِمّہ۔

21 زِمّہ کا بیٹا یُوآ خ ۔ یُوآ خ کا بیٹا عِیدُو ۔ عِیدُو کا بیٹا زارح ۔ زارح کا بیٹا یتر ی۔

22 بنی قِہات ۔ قِہا ت کا بیٹا عِمّیندا ب ۔ عِمّیندا ب کا بیٹا قورح ۔ قورح کا بیٹا اسِّیر۔

23 اسِّیر کا بیٹا اِلقانہ ۔ اِلقانہ کا بیٹا ابی آسف ۔ابی آسف کا بیٹا اسِّیر۔

24 اِسِّیر کا بیٹا تحت ۔ تحت کا بیٹا اُوری ا یل ۔ اُوری ا یل کا بیٹا عُزّیاہ ۔ عُزّیاہ کا بیٹا ساؤُل۔

25 اور اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ عماسی اور اخیمو ت۔

26 رہا اِلقانہ ۔ سو اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں یعنی اُس کا بیٹا صُو فی ۔ صُو فی کا بیٹا نحت۔

27 نحت کا بیٹا اِلِیاب ۔ اِلِیاب کا بیٹا یرو حام ۔ یرو حام کا بیٹا اِلقانہ۔

28 سمو ئیل کے بیٹوں میں پہلوٹھا یُوا یل دُوسرا ابیا ہ۔

29 بنی مِراری یہ ہیں ۔ محلی ۔محلی کا بیٹا لِبنی ۔ لِبنی کا بیٹا سِمعی ۔ سِمعی کا بیٹا عُزّہ۔

30 عُزّہ کا بیٹا سِمعا ۔سِمعا کا بیٹا حجِیّا ہ ۔ حجِیّاہ کا بیٹا عسا یاہ۔

ہَیکل میں مَوسیقار

31 وہ جِن کو داؤُ دنے صندُوق کے ٹِھکانا پانے کے بعد خُداوند کے گھر میں گانے کے کام پر مُقرّر کِیا یہ ہیں۔

32 اور وہ جب تک سُلیما ن یروشلیِم میں خُداوند کا گھر بنوا نہ چُکا گِیت گا گا کر خَیمۂِ اِجتماع کے مسکن کے سامنے خِدمت کرتے رہے اور اپنی اپنی باری کے مُوافِق اپنے کام پر حاضِر رہتے تھے۔

33 اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُن کے بیٹے یہ ہیں ۔

قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہَیما ن گوّیا بِن یُوایل بِن سمُوا یل۔

34 بِن اِلقانہ بِن یرو حام ۔ بِن اِلی ایل بن تُوح۔

35 بِن صُو ف بِن اِلقانہ بِن محت بِن عماسی۔

36 بِن اِلقانہ بِن یُوایل بِن عزریا ہ بِن صفنیا ہ۔

37 بِن تحت بِن اِسِّیر بِن ابی آسف بِن قورح۔

38 بِن اِضہار بِن قِہا ت بِن لاو ی بِن اِسرا ئیل۔

39 اور اُس کا بھائی آسف جو اُس کے دہنے کھڑا ہوتا تھا یعنی آسف بِن برکیا ہ بِن سِمعا۔

40 بِن مِیکا ئیل بِن بعسیا ہ بِن ملکیاہ۔

41 بِن اتنی بِن زارح بِن عدایا ہ۔

42 بِن اَیتا ن بِن زِمّہ بِن سِمعی۔

43 بِن یحت بِن جیر سوم بِن لاو ی۔

44 اور بنی مِراری اُن کے بھائی بائیں ہاتھ کھڑے ہوتے تھے یعنی اَیتا ن بِن قِیسی بِن عبد ی بِن مُلو ک۔

45 بِن حسبیا ہ بِن امصِیا ہ بِن خِلقیاہ۔

46 بِن امصی بِن بانی بِن سامر۔

47 بِن محلی بِن مُوشی بِن مِرار ی بِن لاو ی۔

48 اور اُن کے بھائی لاو ی بَیتُ اﷲ کے مسکن کی ساری خِدمت پر مُقرّر تھے۔

ہارُون کی نسل

49 لیکن ہارُو ن اور اُس کے بیٹے سوختنی قُربانی کے مذبح اور بخُور کی قُربان گاہ دونوں پر پاک ترِین مکان کی ساری خِدمت کو انجام دینے اور اِسرا ئیل کے لِئے کفّارہ دینے کے لِئے جَیسا جَیسا خُدا کے بندہ مُوسیٰ نے حُکم کِیا تھا قُربانی چڑھاتے تھے۔

50 اور بنی ہارُو ن یہ ہیں ۔ ہارُو ن کا بیٹا الِیعزر ۔ الِیعزر کا بیٹا فِینحا س ۔ فِینحا س کا بیٹا ابِیسُو ع۔

51 ابِیسُو ع کا بیٹا بُقّی ۔ بُقّی کا بیٹا عُزّی ۔ عُزّی کا بیٹا زراخیا ہ۔

52 زراخیا ہ کا بیٹا مِرایو ت ۔ مِرایو ت کا بیٹا امریا ہ ۔ امریا ہ کا بیٹا اخِیطو ب۔

53 اخِیطو ب کا بیٹا صدُو ق ۔ صدُو ق کا بیٹا اخِیمعض۔

لاویوں کی سکُونت گاہیں

54 اور اُن کی حُدُود میں اُن کی چھاؤنیوں کے مُطابِق اُن کی سکُونت گاہیں یہ ہیں ۔ بنی ہارُون میں سے قِہاتیوں کے خاندانوں کو جِن کا قُرعہ اوّل نِکلا۔

55 اُنہوں نے یہُودا ہ کی زمِین میں حبرُو ن اور اُس کی نواحی کو دِیا۔

56 لیکن اُس شہر کے کھیت اور اُس کے دیہات یفُنّہ کے بیٹے کالِب کو دِئے۔

57 اور بنی ہارُون کو اُنہوں نے پناہ کے شہر دِئے اور حبرُو ن اور لِبناہ بھی اور اُس کی نواحی اور یتِیر اور اِستمُو ع اور اُس کی نواحی۔

58 اور حَیلان اور اُس کی نواحی اور دبِیر اور اُس کی نواحی۔

59 اور عسن اور اُس کی نواحی اور بَیت شمس اور اُس کی نواحی۔

60 اور بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے جِبع اور اُس کی نواحی اور علمت اور اُس کی نواحی اور عنتوت اور اُس کی نواحی ۔ اُن کے گھرانوں کے سب شہر تیرہ تھے۔

61 اور باقی بنی قِہات کو آدھے قبِیلہ یعنی منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے دس شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔

62 اور جیر سوم کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق اِشکار کے قبِیلہ اور آشر کے قبِیلہ اور نفتا لی کے قبِیلہ اور منسّی کے قبِیلہ سے جو بسن میں تھا تیرہ شہر مِلے۔

63 مِرار ی کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق رُوبِن کے قبِیلہ اور جد کے قبِیلہ اور زبُولُون کے قبِیلہ میں سے بارہ شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔

64 سو بنی اِسرائیل نے لاویوں کو وہ شہر اُن کی نواحی سمیت دِئے۔

65 اور اُنہوں نے بنی یہُوداہ کے قبِیلہ اور بنی شمعُون کے قبِیلہ اور بنی بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے یہ شہر جِن کے نام مذکُور ہُوئے قُرعہ ڈال کر دِئے۔

66 اور بنی قِہات کے بعض خاندانوں کے پاس اُن کی سرحدّوں کے شہر افرائِیم کے قبِیلہ میں سے تھے۔

67 اور اُنہوں نے اُن کو پناہ کے شہر دِئے یعنی افرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم اور اُس کی نواحی اور جزر بھی اور اُس کی نواحی۔

68 اور یُقمعا م اور اُس کی نواحی اور بَیت حَور ون اور اُس کی نواحی۔

69 اور ایّلُو ن اور اُس کی نواحی اور جات رِمّو ن اور اُس کی نواحی دی۔

70 اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے عانیر اور اُس کی نواحی اور بِلعا م اور اُس کی نواحی بنی قِہات کے باقی خاندان کو مِلی۔

71 بنی جیرسوم کو منسّی کے آدھے قبِیلہ کے خاندان میں سے

جولا ن اور اُس کی نواحی بسن میں اور عستارا ت اور اُس کی نواحی۔

72 اور اِشکار کے قبِیلہ میں سے قادِ س اور اُس کی نواحی ۔ دابر ات اور اُس کی نواحی۔

73 اور رامات اور اُس کی نواحی اور عانِیم اور اُس کی نواحی۔

74 اور آشر کے قبِیلہ میں سے مسل اور اُس کی نواحی اور عبدو ن اور اُس کی نواحی۔

75 اور حقُو ق اور اُس کی نواحی اور رحو ب اور اُس کی نواحی۔

76 اور نفتا لی کے قبِیلہ میں سے قادِ س اور اُس کی نواحی گلِیل میں اورحمُّو ن اور اُس کی نواحی اور قریتائم اور اُس کی نواحی مِلی۔

77 باقی لاویوں یعنی بنی مِراری کو زبُولُون کے قبِیلہ میں سے

رِمّو ن اور اُس کی نواحی اور تبُور اور اُس کی نواحی۔

78 یریحُو کے نزدِیک یَرد ن کے پار یعنی یَرد ن کی مشرِق کی طرف رُو بِن کے قبِیلہ میں سے بیابان میں بصر اور اُس کی نواحی اور یہصہ اور اُس کی نواحی۔

79 اور قدِیما ت اور اُس کی نواحی اور مفعت اور اُس کی نواحی۔

80 اور جد کے قبِیلہ میں سے راما ت اور اُس کی نواحی جِلعاد میں اور محنایم اور اُس کی نواحی۔

81 اور حسبو ن اور اُس کی نواحی اور یعزیر اور اُس کی نواحی مِلی۔

۱-توارِیخ 7

اِشکار کی نسل

1 اور بنی اِشکاریہ ہیں ۔ تولع اور فُوّہ اور یسُوب اورسمرو ن یہ چاروں۔

2 اور بنی تولع ۔ عُزّی اور رِفایا ہ اور یری ا یل اور یحمی اور اِبسا م اور سموا یل جو تولع یعنی اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے ۔ وہ اپنے زمانہ میں زبردست سُورما تھے اور داؤُد کے ایّام میں اُن کا شُمار بائِیس ہزار چھ سَو تھا۔

3 اور عُزّی کا بیٹا اِزراخیا ہ تھا اور اِزراخیا ہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ میکا ئیل اور عبد یاہ اور یُوا یل اور یسیّا ہ ۔ یہ پانچوں ۔ یہ سب کے سب سردار تھے۔

4 اور اُن کے ساتھ اپنی اپنی پُشت اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق جنگی لشکر کے دَل تھے جِن میں چھتِّیس ہزار جوان تھے کیونکہ اُن کے ہاں بُہت سی بِیوِیاں اور بیٹے تھے۔

5 اور اُن کے بھائی اِشکار کے سب گھرانوں میں زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق کُل ستاسی ہزار تھے۔

بنِیمیِن اور دان کی نسلیں

6 بنی بِنیمِین یہ ہیں ۔ بالع اور بکر اور یدیعیل ۔ یہ تِینوں۔

7 اور بنی بالع اِصبُو ن اور عُزّی اور عُزّی ا یل اور یریمو ت اور عِیر ی ۔ یہ پانچوں ۔ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق بائِیس ہزار چَونتِیس تھے۔

8 اور بنی بکر یہ ہیں ۔ زِمیر ہ اور یُوآ س اور الِیعزر اور الیوعینی اور عُمر ی اور یریمو ت اور ابیا ہ اور عنتوت اور علامت ۔ یہ سب بکر کے بیٹے تھے۔

9 اِن کی نسل کے لوگ نسب نامہ کے مُطابِق بِیس ہزار دو سَو زبردست سُورما اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔

10 اور یدع ا یل کا بیٹا بِلحا ن تھا اور بنی بِلحان یہ ہیں ۔ یعو س اور بِنیمِین اور اہُود اور کنعا نہ اور زَیتا ن اور ترسِیس اور اخی سحر۔

11 یہ سب یدع ایل کے بیٹے جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے ستّرہ ہزار دو سَو تھے جو لشکر کے ساتھ جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔

12 اورسُفِّیم اور حُفِّیم عِیر کے بیٹے اور حشِیم اِحیر کا بیٹا تھا۔

نفتالی کی نسل

13 بنی نفتالی یہ ہیں ۔ یحصی ایل اور جُونی اور یصر اور سلُوم بنی بِلہہ۔

منّسی کی نسل

14 بنی منسّی یہ ہیں اسر ی ایل جو اُس کی بِیوی کے بطن سے تھا (اُس کی ارامی حرم سے جِلعاد کا باپ مکِیر پَیدا ہُؤا۔

15 اور مکِیر نے حُفِّیم اورسُفِّیم کی بہن کو جِس کا نام معکہ تھا بیاہ لِیا) اور دُوسرے کا نام صِلافحاد تھا اور صِلافحاد کے پاس بیٹیاں تِھیں۔

16 اور مکِیر کی بِیوی معکہ کے ایک بیٹا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام فرس رکھّا اور اُس کے بھائی کا نام شر س تھا اور اُس کے بیٹے اَولا م اور رقم تھے۔

17 اور اَولا م کا بیٹا بدان تھا ۔ یہ جِلعاد بِن مکِیر بِن منسّی کے بیٹے تھے۔

18 اور اُس کی بہن ہَمُّولِکت سے اِشہُود اور ابِیعزر اور محلہ پَیدا ہُوئے۔

19 اور بنی سمِیدع یہ ہیں ۔ اخیا ن اورسِکم اور لِقحی اور انِیعا م۔

افرائیم کی نسل

20 اور بنی افرائیم یہ ہیں ۔سُوتلح ۔ سُوتلح کا بیٹا برد ۔ برد کا بیٹا تحت ۔ تحت کا بیٹا الِیِعد ہ ۔ الِیِعد ہ کا بیٹا تحت۔

21 تحت کا بیٹا زبد ۔ زبد کا بیٹا سُوتلح تھا اور عزر اور اِلیعد بھی جِن کو جات کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پَیدا ہُوئے تھے مار ڈالا کیونکہ وہ اُن کی مواشی لے جانے کو اُتر آئے تھے۔

22 اور اُن کا باپ اِفرائِیم بُہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا اور اُس کے بھائی اُسے تسلّی دینے کو آئے۔

23 اور وہ اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور افرائِیم نے اُس کا نام بریعہ رکھّا کیونکہ اُس کے گھر پر آفت آئی تھی۔

24 (اور اُس کی بیٹی سراہ تھی جِس نے نشیب اور فراز کے بَیت حورو ن اور عُزّن سراہ کو بنایا)۔

25 اور اُس کا بیٹا رفح اور رسف بھی اور اُس کا بیٹا تلاح اورتلاح کا بیٹا تحن۔

26 تحن کا بیٹا لعدا ن ۔ لعدا ن کا بیٹا عمِّیہُود ۔عمِّیہُود کا بیٹا الِیسمع۔

27 الِیسمع کا بیٹا نُون ۔ نُون کا بیٹا یہُو سُوع۔

28 اور اُن کی مِلکِیّت اور بستیاں یہ تِھیں ۔ بیت ا یل اور اُس کے دیہات اور مشرِق کی طرف نعرا ن اور مغرِب کی طرف جزر اور اُس کے دیہات اورسِکم بھی اور اُس کے دیہات عزّہ اور اُس کے دیہات تک۔

29 اور بنی منسّی کی حُدُود کے پاس بَیت شا ن اور اُس کے دیہات ۔ تعناک اور اُس کے دیہات ۔ مجِدّو اور اُس کے دیہات ۔ دور اور اُس کے دیہات تھے ۔

اِن میں یُوسف بِن اِسرا ئیل کے بیٹے رہتے تھے۔

آشر کی نسل

30 بنی آشر یہ ہیں ۔ یمنا اور اِسواہ اور اسوی اور برِیعہ اور اُن کی بہن سرح۔

31 اور برِیعہ کے بیٹے حِبر اور برزاو یت کا باپ ملکی ا یل تھے۔

32 اور حِبر سے یفلِیط اور سومر اور خوتام اور اُن کی بہن سُوع پَیدا ہُوئے۔

33 اور بنی یفلِیط فاسا ک اور بمہا ل اور عسوا ت۔ یہ بنی یفلِیط ہیں۔

34 اور بنی سامراخی اور روہجہ اور یحُبّہ اور ارا م تھے۔

35 اور اُس کے بھائی ہِیلم کے بیٹے صو فح اور اِمنع اور سلس اور عمل تھے۔

36 اور بنی صوفح سوح اورحرنفر اور سُوعل اور بیر ی اور اِمرا ہ۔

37 بصر اور ہُود اور سمّا اورسلسہ اور اِترا ن اوربیرا تھے۔

38 اوربنی یتر۔ یفُنّہ اور فِسفا ہ اور ارا تھے۔

39 اور بنی عُلّہ ارخ اور حنی ا یل اور رضیاہ تھے۔

40 یہ سب بنی آشر اپنے آبائی خاندانوں کے رئِیس ۔ چِیدہ اور زبردست سُورما اور امِیروں کے سردار تھے ۔ اُن میں سے جو اپنے نسب نامہ کے مُطابِق جنگ کرنے کے لائِق تھے وہ شُمار میں چھبِّیس ہزار جوان تھے۔

۱-توارِیخ 8

بنِیمیِن کی نسل

1 اور بِنیمِین سے اُس کا پہلوٹھا بالع پَیدا ہُؤا ۔ دُوسرا اَشبیل تِیسرا اخر خ۔

2 چَوتھا نُوحہ اور پانچواں رفا۔

3 اور بالع کے بیٹے ادّار اور جِیرا اور ابِیہُود۔

4 اور ابِیسو ع اور نعما ن اور اخو ح۔

5 اور جِیرا اور سفُوفا ن اور حُورا م تھے۔

6 اور اہُود کے بیٹے یہ ہیں ۔ یہ جِبع کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور اِن ہی کو اسِیر کر کے مناحَت کو لے گئے تھے۔

7 یعنی نعما ن اور اخیاہ اور جِیرا ۔ یہ اِن کو اسِیر کر کے لے گیا تھا اور اُس سے عُزّا اور اخیِحُود پَیدا ہُوئے۔

8 اورسحریم سے موآ ب کے مُلک میں اپنی دونوں بِیویوں حُوسِیم اور بعرا ہ کو چھوڑ دینے کے بعد لڑکے پَیدا ہُوئے۔

9 اور اُس کی بِیوی ہُود س کے بطن سے یُوبا ب اور ضِبیہ اور میسا اور ملکا م۔

10 اور یعُو ض اور سکیا ہ اور مِرمہ پَیدا ہُوئے ۔ یہ اُس کے بیٹے تھے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔

11 اور حُوسِیم سے ابِیطو ب اور الفعل پَیدا ہُوئے۔

12 اور بنی الفعل عِبر اور مِشعا م اور سامر تھے۔اِسی نے اُونو اور لُد اور اُس کے دیہات کو آباد کِیا۔

ایّلُون اور جات میں بسنے والے بنیِمیِنی

13 اور برِیعہ اور سمعہ بھی جو ایّلُو ن کے باشِندوں کے درمِیان آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور جِنہوں نے جات کے باشِندوں کو بھگا دِیا۔

14 اور اخیُو ۔ شاشق اور یریمو ت۔

15 اور زبد یاہ اور عراد اور عدر۔

16 اور مِیکاا یل اور اِسفاہ اور یُوخا جو بنی برِیعہ ہیں۔

یروشلیِم میں بسنے والے بنِیمِینی

17 اور زبد یاہ اور مُسلاّ م اور حِز قی اور حِبر۔

18 اور یسمر ی اور یزلیا ہ اور یُوبا ب جو بنی الفعل ہیں۔

19 اور یقیِم اور زِکر ی اور زبد ی۔

20 اور العینی اور ضلتی اور الیئل۔

21 اور عدایا ہ اور برایا ہ اورسِمرا ت جو بنی سمعی ہیں۔

22 اور اِسفان اور عِبر اور الیئل۔

23 اور عبدو ن اور زِکر ی اور حنان۔

24 اور حنانیا ہ اور عیلا م اور عنتو تیاہ۔

25 اور یفد یاہ اور فنُوا یل جو بنی شاشق ہیں۔

26 اورسمسر ی اور شحاریا ہ اور عتالیا ہ۔

27 اور یعرسیاہ اور الیاہ اور زِکر ی جو بنی یروحام ہیں۔

28 یہ اپنی پُشتوں میں آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔

جِبعون اور یروشلیِم کے بنِیمیِنی

29 اور جِبعو ن میں جِبعو ن کا باپ رہتا تھا جِس کی بِیوی کا نام معکہ تھا۔

30 اور اُس کا پہلوٹھا بیٹا عبدو ن اور صُور اورقِیس اور بعل اور ندب۔

31 اور جدور اور اخیو اور زکر۔

32 اور مِقلو ت سے سِما ہ پَیدا ہُؤا اور وہ بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ یروشلیِم میں اپنے بھائیوں کے سامنے رہتے تھے۔

ساؤُل بادشاہ کا گھرانا

33 اور نیر سے قِیس پَیدا ہُؤا اور قِیس سے ساؤُل پَیداہُؤا اور ساؤُل سے یہُونتن اورملکِیشُو ع اور ابِیندا ب اور اشبعل پَیدا ہُوئے۔

34 اور یہُونتن کا بیٹا مریبعل تھا اور مریبعل سے مِیکا ہ پَیدا ہُؤا۔

35 اور بنی مِیکاہ فِیتو ں اور ملک اور تار یع اور آخز تھے۔

36 اور آخز سے یہُوعد ہ پَیدا ہُؤا اور یہُوعد ہ سے علمت اور عزماو ت اور زِمر ی پَیدا ہُوئے اور زِمر ی سے موضا پَیدا ہُؤا۔

37 اور موضا سے بِنعہ پَیدا ہُؤا ۔ بِنعہ کا بیٹا رافعہ ۔ رافعہ کا بیٹا الیِعسہ اور الیِعسہ کا بیٹا اصیِل۔

38 اوراصیِل کے چھ بیٹے تھے جِن کے نام یہ ہیں ۔ عزریقا م بوکرُ و اور اِسمٰعیل اورسغریا ہ اور عبد یاہ اور حنان ۔ یہ سب اصیل کے بیٹے تھے۔

39 اور اُس کے بھائی عیشق کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُس کا پہلوٹھا اَولا م ۔ دُوسرا یعو س ۔ تِیسرا الیفلط۔

40 اور اَولا م کے بیٹے زبردست سُورما اور تِیرانداز تھے اور اُس کے بُہت سے بیٹے اور پوتے تھے جو ڈیڑھ سَو تھے ۔ یہ سب بنی بِنیمِین میں سے تھے۔