زبُو 10

عَدل و اِنصاف کے لِئے دُعا

1 اَے خُداوند!تُو کیوں دُور کھڑا رہتا ہے؟

مُصِیبت کے وقت تُو کیوںچُھپ جاتا ہے؟

2 شرِیر کے غرُور کے سبب سے غرِیب کا تُندی سے

پِیچھا کِیا جاتا ہے ۔

جو منصُوبے اُنہوں نے باندھے ہیں وہ اُن ہی

میں گرفتارہو جائیں۔

3 کیونکہ شرِیر اپنی نفسانی خواہِش پر فخر کرتا ہے

اور لالچی خُداوند کو ترک کرتا بلکہ اُس کی اِہانت

کرتا ہے۔

4 شرِیر اپنے تکبُّر میں کہتا ہے کہ وہ بازپُرس نہیں

کرے گا۔

اُس کا خیال سراسر یِہی ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔

5 اُس کی راہیں ہمیشہ اُستوار ہیں۔

تیرے احکام اُس کی نظر سے بعید و بُلند ہیں ۔

وہ اپنے سب مُخالِفوں پرپُھنکارتا ہے۔

6 وہ اپنے دِل میں کہتا ہے مَیں جُنبِش نہیں کھانے کا ۔

پُشت در پُشت مُجھ پر کبھی مُصِیبت نہ آئے گی ۔

7 اُس کامُنہ لَعنت و دغا اور ظُلم سے پُر ہے ۔

شرارت اور بدی اُس کی زُبان پر ہیں۔

8 وہ دیہات کی کمِین گاہوں میں بَیٹھتا ہے ۔

وہ پوشِیدہ مقاموں میں بے گُناہ کو قتل کرتا ہے ۔

اُس کی آنکھیں بیکس کی گھات میں لگی رہتی ہیں ۔

9 وہ پوشِیدہ مقام میں شیرِ بَبر کی طرح دبک کر بَیٹھتا ہے ۔

وہ غرِیب کے پکڑنے کو گھات لگائے رہتا ہے ۔

وہ غرِیب کو اپنے جال میں پھنسا کر پکڑ لیتا ہے ۔

10 وہ دبکتا ہے ۔ وہ جُھک جاتا ہے

اور بیکس اُس کے پہلوانوں کے ہاتھ سے مارے

جاتے ہیں۔

11 وہ اپنے دِل میں کہتا ہے خُدابُھول گیا ہے ۔

وہ اپنا مُنہ چُھپاتا ہے ۔ وہ ہرگز نہیں دیکھے گا۔

12 اُٹھ اَے خُداوند! اَے خُدا اپنا ہاتھ بُلند کر!

غرِیبوں کو نہ بُھول۔

13 شرِیر کِس لِئے خُدا کی اِہانت کرتا ہے

اور اپنے دِل میں کہتا ہے کہ تُو بازپرس نہ کرے گا؟

14 تُو نے دیکھ لِیا ہے کیونکہ تُو شرارت اوربُغض دیکھتا

ہے تاکہ اپنے ہاتھ سے بدلہ دے ۔

بیکس اپنے آپ کو تیرے سپُرد کرتا ہے ۔

تُو ہی یتِیم کا مددگار رہا ہے۔

15 شرِیر کا بازُو توڑ دے۔

اور بدکار کی شرارت کو جب تک نابُود نہ ہو ڈھُونڈ

ڈھُونڈ کر نِکا ل ۔

16 خُداوند ابدُالآباد بادشاہ ہے ۔

قَومیں اُس کے مُلک میں سے نابُود ہو گئِیں ۔

17 اَے خُداوند! تُو نے حلِیموں کا مُدّعا سُن لِیا ہے ۔

تُو اُن کے دِل کو تیّار کرے گا۔ تُو کان لگا کر

سُنے گا

18 کہ یتِیم اور مظلُوم کا اِنصاف کرے

تاکہ اِنسان جو خاک سے ہے پِھر نہ ڈ ر ا ئے ۔

زبُو 11

خُداوند پر اِعتماد

میرمُغنّی کے لِئے داؤُد کا مزمُور۔

1 میرا توکُّل خُداوند پر ہے ۔

تُم کیونکر میری جان سے کہتے ہو

کہ چڑیا کی طرح اپنے پہاڑ پر اُڑ جا؟

2 کیونکہ دیکھو! شرِیر کمان کھینچتے ہیں۔

وہ تِیر کو چِلّے پر رکھتے ہیں

تاکہ اندھیرے میں راست دِلوں پر چلائیں۔

3 اگر بُنیاد ہی اُکھاڑ دی جائے

تو صادِق کیا کر سکتا ہے؟

4 خُداوند اپنی مُقدّ س ہَیکل میں ہے ۔

خُداوند کا تخت آسمان پر ہے ۔

اُس کی آنکھیں بنی آدم کو دیکھتی اور اُس کی پلکیں اُن

کوجانچتی ہیں ۔

5 خُداوند صادِق کو پرکھتا ہے

پر شرِیر اور ظُلم دوست سے اُس کی رُوح کو نفرت ہے ۔

6 وہ شرِیروں پر پھندے برسائے گا۔

آگ اور گندھک اور لُو اُن کے پِیالے کا حِصّہ ہو گا۔

7 کیونکہ خُداوند صادِق ہے ۔ وہ صداقت کو پسند

کرتا ہے ۔

راست باز اُس کا دِیدار حاصِل کریں گے۔

زبُو 12

مدد کے لِئے اِلتجا

میر مُغنّی کے لِئے شمِینیت کے سُر پر داؤُد کا مزمُور۔

1 اَے خُداوند! بچا لے کیونکہ کوئی دِین دار نہیں رہا

اور امانت دار لوگ بنی آدم میں سے مِٹ گئے۔

2 وہ اپنے اپنے ہمسایہ سے جُھوٹ بولتے ہیں۔

وہ خُوشامدی لبوں سے دو رنگی باتیں کرتے ہیں ۔

3 خُداوند سب خُوشامدی لبوں کو

اور بڑے بول بولنے والی زُبان کو کاٹ ڈالے گا ۔

4 وہ کہتے ہیں ہم اپنی زُبان سے جِیتیں گے۔

ہمارے ہونٹ ہمارے ہی ہیں ۔ ہمارا مالِک

کَون ہے؟

5 غرِیبوں کی تباہی اورمِسکِینوں کی آہ کے سبب سے

خُداوند فرماتا ہے کہ اب مَیں اُٹھُوں گا

اور جِس پر وہ پُھنکارتے ہیں اُسے امن و امان

میں رکھُّوں گا۔

6 خُداوند کا کلام پاک ہے۔

اُس چاندی کی مانِند جو بھٹّی میں مِٹّی پر تائی گئی

اور سات بار صاف کی گئی ہو۔

7 تُو ہی اَے خُداوند! اُن کی حِفاظت کرے گا۔

تُو ہی اُن کواِس پُشت سے ہمیشہ تک بچائے

رکھّے گا۔

8 جب بنی آدم میں پاجی پن کی قدر ہوتی ہے

تو شرِیر ہر طرف چلتے پِھرتے ہیں۔

زبُو 13

مدد کے لِئے دُعا

مِیر مُغنّی کے لِئے داؤُد کا مزمُور۔

1 اَے خُداوند کب تک؟ کیاتُو ہمیشہ مُجھے بُھولا رہے گا ؟

تُو کب تک اپناچہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھّے گا؟

2 کب تک مَیں جی ہی جی میں منصُوبہ باندھتا رہُوں

اور سارے دِن اپنے دِل میں غَم کِیا کرُوں ؟

کب تک میرا دُشمن مُجھ پر سربُلند رہے گا؟

3 اَے خُداوند میرے خُدا! میری طرف توجُّہ کر

اورمُجھے جواب دے ۔

میری آنکھیں روشن کر ۔ اَیسا نہ ہوکہ مُجھے مَوت

کی نِیند آ جائے ۔

4 اَیسا نہ ہوکہ میرا دُشمن کہے کہ مَیں اِس پر غالِب آ گیا ۔

نہ ہوکہ جب مَیں جُنبِش کھاؤُں تُو میرے مخالِف

خُوش ہوں۔

5 لیکن مَیں نے تو تیری رحمت پر توکُّل کِیا ہے ۔

میرا دِل تیری نجات سے خُوش ہو گا۔

6 مَیں خُداوند کا گِیت گاؤُں گا

کیونکہ اُس نے مُجھ پر اِحسان کِیا ہے۔

زبُو 14

اِنسان کی بدخَصلتی

مِیر مُغنّی کے لِئے داؤُد کا مزمُور۔

1 احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔

وہ بِگڑ گئے ۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کِئے ہیں ۔

کوئی نیکوکار نہیں۔

2 خُداوند نے آسمان پر سے بنی آدم پرنِگاہ کی

تاکہ دیکھے کہ کوئی دانِش مند

کوئی خُدا کا طالِب ہے یا نہیں۔

3 وہ سب کے سب گُمراہ ہُوئے ۔ وہ باہم نجِس ہو گئے ۔

کوئی نیکوکار نہیں ۔ ایک بھی نہیں۔

4 کیا اُن سب بدکرداروں کو کُچھ عِلم نہیں

جو میرے لوگوں کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے روٹی

اور خُداوند کا نام نہیں لیتے؟

5 وہاں اُن پر بڑا خَوف چھا گیا

کیونکہ خُدا صادِق پُشت کے ساتھ ہے۔

6 تُم غرِیب کی مشوَرت کی ہنسی اُڑاتے ہو ۔

اِس لِئے کہ خُداوند اُس کی پناہ ہے

7 کاش کہ اِسرا ئیل کی نجات صِیُّون میں سے ہوتی!

جب خُداوند اپنے لوگوں کو اسِیری سے لَوٹا لا ئے گا

تو یعقُوب خُوش اور اِسرائیل شادمان ہو گا۔

زبُو 15

خُدا کیاتقاضا کرتاہے

داؤُد کا مزمُور۔

1 اَے خُداوند تیرے خَیمہ میں کَون رہے گا؟

تیرے کوہِ مُقدّس پر کَون سکُونت کرے گا؟

2 وہ جو راستی سے چلتا اور صداقت کا کام کرتا

اور دِل سے سچ بولتا ہے۔

3 وہ جو اپنی زُبان سے بُہتان نہیں باندھتا

اور اپنے دوست سے بدی نہیں کرتا

اور اپنے ہمسایہ کی بدنامی نہیں سُنتا۔

4 وہ جِس کی نظر میں رذِیل آدمی حقِیر ہے

پر جو خُداوند سے ڈرتے ہیں اُن کی عِزّت کرتا ہے ۔

وہ جو قَسم کھا کر بدلتا نہیں خواہ نُقصان ہی اُٹھائے ۔

5 وہ جو اپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا

اور بے گُناہ کے خِلاف رِشوت نہیں لیتا۔

اَیسے کام کرنے والا کبھی جُنبِش نہ کھائے گا۔

زبُو 16

اِعتماد کی دُعا

داؤُد کا مِکتام۔

1 اَے خُدا! میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تُجھ ہی

میں پناہ لیتا ہُوں۔

2 مَیں نے خُداوند سے کہا ہے تُو ہی رب ہے۔

تیرے سِوا میری بھلائی نہیں۔

3 زمِین کے مُقدّس لوگ وہ برگُزیدہ ہیں

جِن میں میری پُوری خُوشنُودی ہے۔

4 غَیرمعبُودوں کے پِیچھے دَوڑنے والوں کا غَم بڑھ جائے گا ۔

مَیں اُن کے سے خُون والے تپاون نہیں تپاؤُں گا

اور اپنے ہونٹوں سے اُن کے نام نہیں لُوں گا۔

5 خُداوند ہی میری مِیراث اور میرے پیالے کا حِصّہ ہے۔

تُو میرے بخرے کا محافِظ ہے۔

6 جرِیب میرے لِئے دِل پسند جگہوں میں پڑی

بلکہ میری مِیراث خُوب ہے!

7 مَیں خُداوند کی حمد کرُوں گاجِس نے مُجھے نصِیحت

دی ہے

بلکہ میرا دِل رات کو میری تربیت کرتا ہے۔

8 مَیں نے خُداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھّا ہے۔

چُونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لِئے مُجھے

جُنبِش نہ ہو گی۔

9 اِسی سبب سے میرا دِل خُوش اور میری رُوح شادمان ہے۔

میرا جِسم بھی امن و امان میں رہے گا۔

10 کیونکہ تُو نہ میری جان کو پاتال میں رہنے دے گا

نہ اپنے مُقدّس کو سڑنے دے گا۔

11 تُو مُجھے زِندگی کی راہ دِکھائے گا۔

تیرے حضُور میں کامِل شادمانی ہے ۔

تیرے دہنے ہاتھ میں دائِمی خُوشی ہے۔

زبُو 17

ایک بے قصُور آدمی کی دُعا

داؤُد کی دُعا۔

1 اَے خُداوند! حق کو سُن ۔ میری فریاد پر توجُّہ کر۔

میری دُعا پر جو بے رِیا لبوں سے نِکلتی ہے کان لگا۔

2 میرافَیصلہ تیرے حضُور سے صادِر ہو۔

تیری آنکھیں راستی کو دیکھیں۔

3 تُو نے میرے دِل کو آزما لِیا ہے ۔تُو نے رات کو

میری نِگرانی کی۔

تُو نے مُجھے پرکھا اور کُچھ کھوٹ نہ پایا ۔

مَیں نے ٹھان لِیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔

4 اِنسانی کاموں میں تیرے لبوں کے کلام کی مدد سے

مَیں ظالِموں کی راہوں سے باز رہا ہُوں۔

5 میرے قدم تیرے راستوں پر قائِم رہے ہیں۔

میرے پاؤں پِھسلے نہیں۔

6 اَے خُدا! مَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے کیونکہ تُومُجھے

جواب دے گا۔

میری طرف کان جُھکا اور میری عرض سُن لے۔

7 تُو جو اپنے دہنے ہاتھ سے اپنے توکُّل کرنے والوں کو

اُن کے مُخالِفوں سے بچاتا ہے اپنی عجِیب

شفقت دِکھا!

8 مُجھے آنکھ کی پُتلی کی طرح محفُوظ رکھ۔

مُجھے اپنے پروں کے سایہ میں چُھپا لے۔

9 اُن شرِیروں سے جومُجھ پرظُلم کرتے ہیں۔

میرے جانی دُشمنوں سے جومُجھے گھیرے ہُوئے ہیں۔

10 اُنہوں نے اپنے دِلوں کو سخت کِیا ہے ۔

وہ اپنے مُنہ سے بڑا بول بولتے ہیں۔

11 اُنہوں نے قدم قدم پر ہم کو گھیرا ہے۔

وہ تاک لگائے ہیں کہ ہم کو زمِین پر پٹک دیں ۔

12 وہ اُس بَبر کی مانِند ہے جو پھاڑنے پرحرِیص ہو۔

وہ گویا جوان بَبر ہے جو پوشِیدہ جگہوں میں دبکا

ہُؤا ہے۔

13 اُٹھ اَے خُداوند!

اُس کا سامنا کر ۔ اُسے پٹک دے۔

اپنی تلوار سے میری جان کو شرِیر سے بچا لے۔

14 اپنے ہاتھ سے اَے خُداوند!مُجھے لوگوں سے بچا۔

یعنی دُنیا کے لوگوں سے جِن کا بخرہ اِسی زِندگی

میں ہے

اورجِن کا پیٹ تُو اپنے ذخِیرہ سے بھرتا ہے ۔

اُن کی اَولاد بھی حسبِ مُراد ہے ۔

وہ اپنا باقی مال اپنے بچّوں کے لِئے چھوڑ جاتے ہیں

15 پر مَیں تُو صداقت میں تیرا دِیدار حاصِل کرُوں گا ۔

مَیں جب جاگوں گا تو تیری شباہت سے سیر

ہُوں گا۔

زبُو 18

داؤُد کا فتح کا گِیت

مِیر مُغنّی کے لِئے خُداوند کے بندہ داؤُد کامزمُور۔ اِس

گِیت کے الفاظ اُس نے خُداوند سے اُس روز

کہے جب خُداوند نے اُسے اُس کے سب

دُشمنوں اور ساؤُ ل کے ہاتھ سے بچایا۔ چُنانچہ

اُس نے کہا:۔

1 اَے خُداوند! اَے میری قُوّت! مَیں تُجھ سے مُحبّت

رکھتا ہُوں۔

2 خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا

چُھڑانے والا ہے ۔

میرا خُدا ۔ میری چٹان جِس پر مَیں بھروسا رکھُّوں گا ۔

میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ ۔ میرا اُونچا بُرج۔

3 مَیں خُداوند کو جو سِتایش کے لائِق ہے پکارُوں گا۔

یُوں مَیں اپنے دُشمنوں سے بچایا جاؤُں گا۔

4 مَوت کی رسِّیوں نے مُجھے گھیر لِیا

اور بے دِینی کے سَیلابوں نے مُجھے ڈرایا۔

5 پاتال کی رسِّیاں میرے چَوگِرد تِھیں

مَوت کے پھندے مُجھ پر آ پڑے تھے۔

6 اپنی مُصِیبت میں مَیں نے خُداوند کوپُکارا

اور اپنے خُدا سے فریاد کی۔

اُس نے اپنی ہَیکل میں سے میری آواز سُنی

اور میری فریاد جو اُس کے حضُور تھی اُس کے کان

میں پُہنچی۔

7 تب زمِین ہِل گئی اور کانپ اُٹھی۔

پہاڑوں کی بُنیادوں نے جُنبِش کھائی

اور ہِل گئِیں اِس لِئے کہ وہ غضب ناک ہُؤا۔

8 اُس کے نتھنوں سے دُھؤاں اُٹھا

اور اُس کے مُنہ سے آگ نِکل کر بھسم کرنے لگی ۔

کوئِلے اُس سے دہک اُٹھے۔

9 اُس نے آسمانوں کو بھی جُھکا دِیا اورنِیچے اُتر آیا

اور اُس کے پاؤں تلے گہری تارِیکی تھی۔

10 وہ کرُّوبی پر سوار ہو کر اُڑا ۔

بلکہ وہ تیزی سے ہوا کے بازُوؤں پر اُڑا۔

11 اُس نے ظُلمت یعنی ابر کی تارِیکی اور آسمان کے

دلدار با د لو ں کو

اپنے چَوگِرد اپنے چُھپنے کی جگہ اور اپنا شامیانہ بنایا۔

12 اُس کی حضُوری کی جھلک سے اُس کے دلدار بادل

پھٹ گئے۔

اَولے اور انگارے۔

13 اور خُداوند آسمان میں گرجا۔

حق تعالیٰ نے اپنی آواز سُنائی ۔

اَولے اور انگارے۔

14 اُس نے اپنے تِیر چلا کر اُن کو پراگندہ کِیا۔

بلکہ تابڑ توڑبِجلی سے اُن کوشِکست دی۔

15 تب تیری ڈانٹ سے اَے خُداوند!

تیرے نتھنوں کے دَم کے جھوکے سے

پانی کی تھاہ دِکھائی دینے لگی

اور جہان کی بُنیادیں نمُودار ہُوئِیں۔

16 اُس نے اُوپر سے ہاتھ بڑھا کر مُجھے تھام لِیا

اور مُجھے بُہت پانی میں سے کھینچ کر باہر نِکالا۔

17 اُس نے میرے زورآور دُشمن اور میرے عداوت

رکھنے والوں سے

مُجھے چُھڑا لِیا کیونکہ وہ میرے لِئے نہایت

زبردست تھے۔

18 وہ میری مُصِیبت کے دِن مُجھ پر آپڑے

پر خُداوند میرا سہارا تھا۔

19 وہ مُجھے کُشادہ جگہ میں نِکال بھی لایا۔

اُس نے مُجھے چُھڑایا ۔ اِس لِئے کہ وہ مُجھ سے

خُوش تھا۔

20 خُداوند نے میری راستی کے مُوافِق مُجھے جزا دی

اور میرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے مُطابِق مُجھے

بدلہ دِیا۔

21 کیونکہ مَیں خُداوند کی راہوں پر چلتا رہا

اور شرارت سے اپنے خُدا سے الگ نہ ہُؤا

22 کیونکہ اُس کے سب فَیصلے میرے سامنے رہے

اور مَیں اُس کے آئِین سے برگشتہ نہ ہُؤا۔

23 مَیں اُس کے حضُور کامِل بھی رہا

اور اپنے کو اپنی بدکاری سے باز رکھّا۔

24 خُداوند نے مُجھے میری راستی کے مُوافِق

اور میرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے مُطابِق جو

اُس کے سامنے تھی بدلہ دِیا۔

25 رحم دِل کے ساتھ تُو رحِیم ہو گا

اور کامِل آدمی کے ساتھ کامِل۔

26 نیکوکار کے ساتھ نیک ہو گا

اور کج رَو کے ساتھ ٹیڑھا۔

27 کیونکہ تُو مُصِیبت زدہ لوگوں کو بچائے گا

لیکن مغرُوروں کی آنکھوں کو نِیچا کرے گا۔

28 اِس لِئے کہ تُو میرے چراغ کو رَوشن کرے گا۔

خُداوند میرا خُدا میرے اندھیرے کو اُجالا کر دے گا۔

29 کیونکہ تیری بدَولت مَیں فَوج پر دھاوا کرتا ہُوں

اور اپنے خُدا کی بدَولت دِیوار پھاند جاتاہُوں۔

30 لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔

خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔

وہ اُن سب کی سِپر ہے جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں۔

31 کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے

اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟

32 خُدا ہی مُجھے قُوّت سے کمربستہ کرتاہے

اور میری راہ کو کامِل کرتا ہے۔

33 وُہی میرے پاؤں ہرنیوں کے سے بنا دیتا ہے

اور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں قائِم کرتا ہے۔

34 وہ میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا سِکھاتاہے

یہاں تک کہ میرے بازُوپِیتل کی کمان کو جُھکا

دیتے ہیں۔

35 تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بخشی

اور تیرے دہنے ہاتھ نے مُجھے سنبھالا

اور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔

36 تُو نے میرے نِیچے میرے قدم کُشادہ کر دِئے۔

اور میرے پاؤں نہیں پِھسلے۔

37 مَیں اپنے دُشمنوں کا پِیچھا کر کے اُن کوجالُوں گا

اور جب تک وہ فنا نہ ہو جائیں واپس نہیں آؤُں گا۔

38 مَیں اُن کو اَیسا چھیدُوں گاکہ وہ اُٹھ نہ سکیں گے۔

وہ میرے پاؤں کے نِیچے گِر پڑیں گے ۔

39 کیونکہ تُو نے لڑائی کے لِئے مُجھے قُوّت سے کمربستہ کِیا

اور میرے مُخالِفوں کو میرے سامنے زیر کِیا۔

40 تُو نے میرے دُشمنوں کی پُشت میری طرف

پھیر دی

تاکہ مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو کاٹ

ڈالُوں۔

41 اُنہوں نے دُہائی دی پر کوئی نہ تھا جو بچائے ۔

خُداوند کو بھی پُکارا پر اُس نے اُن کو جواب نہ دِیا ۔

42 تب مَیں نے اُن کو کُوٹ کُوٹ کر ہوا میں اُڑتی

ہُوئی گرد کی مانِند کر دِیا ۔

مَیں نے اُن کوگلی کُوچوں کی کِیچڑ کی طرح

نِکال پھینکا۔

43 تُو نے مُجھے قَوم کے جھگڑوں سے بھی چُھڑایا ۔

تُو نے مُجھے قَوموں کا سردار بنایا ہے ۔

جِس قَوم سے مَیں واقِف بھی نہیں وہ میری مُطِیع ہوگی۔

44 میرا نام سُنتے ہی وہ میری فرمانبرداری کریں گے ۔

پردیسی میرے تابِع ہو جائیں گے۔

45 پردیسی مُرجھا جائیں گے

اور اپنے قلعوں سے تھرتھراتے ہُوئے نِکلیں گے ۔

46 خُداوند زِندہ ہے ۔ میری چٹان مُبارک ہو ۔

اور میرا نجات دینے والا خُدا مُمتاز ہو!

47 وُہی خُدا جو میرا اِنتقام لیتا ہے

اور اُمّتوں کو میرے سامنے زیر کرتا ہے

48 وہ مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑاتا ہے

بلکہ تُو مُجھے میرے مُخالِفوں پر سرفراز کرتا ہے۔

تُو مُجھے تُند خُو آدمی سے رہائی دیتا ہے۔

49 اِس لِئے اَے خُداوند! مَیں قَوموں کے درمیان

تیری شُکرگُذاری

اور تیرے نام کی مدح سرائی کرُوں گا۔

50 وہ اپنے بادشاہ کو بڑی نجات عِنایت کرتا ہے

اور اپنے ممسُوح داؤُد اور اُس کی نسل پر

ہمیشہ شفقت کرتا ہے۔

زبُو 19

مخلُوقات میں خُدا کا جلال

مِیر مُغنّی کے لِئے داؤُد کا مزمُور۔

1 آسمان خُدا کا جلال ظاہِر کرتا ہے

اور فضا اُس کی دست کاری دِکھاتی ہے۔

2 دِن سے دِن بات کرتا ہے

اور رات کو رات حِکمت سِکھاتی ہے۔

3 نہ بولنا ہے نہ کلام۔

نہ اُن کی آواز سنائی دیتی ہے۔

4 اُن کا سُر ساری زمِین پر

اور اُن کاکلام دُنیا کی اِنتہا تک پُہنچاہے۔

اُس نے آفتاب کے لِئے اُن میں خَیمہ لگایاہے

5 جو دُلہے کی مانِند اپنے خلوت خانہ سے نِکلتا ہے

اور پہلوان کی طرح اپنی دَوڑ میں دَوڑنے کو

خُوش ہے۔

6 وہ آسمان کی اِنتہا سے نِکلتا ہے

اور اُس کی گشت اُس کے کناروں تک ہوتی ہے

اور اُس کی حرارت سے کوئی چِیز بے بہرہ نہیں۔

خُداوند کی شرِیعت

7 خُداوند کی شرِیعت کامِل ہے ۔ وہ جان کو بحال

کرتی ہے۔

خُداوند کی شہادت برحق ہے ۔ نادان کو دانِش بخشتی ہے ۔

8 خُداوند کے قوانِین راست ہیں ۔ وہ دِل کو فرحت

پُہنچاتے ہیں ۔

خُداوند کا حُکم بے عَیب ہے ۔ وہ آنکھوں کو رَوشن

کرتا ہے ۔

9 خُداوند کا خَوف پاک ہے ۔ وہ ابد تک قائِم رہتا ہے ۔

خُداوند کے احکام برحق اور بالکُل راست ہیں۔

10 وہ سونے سے بلکہ بُہت کُندن سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔

وہ شہد سے بلکہ چھتّے کے ٹپکوں سے بھی شِیرِین ہیں۔

11 نیز اُن سے تیرے بندے کو آگاہی مِلتی ہے ۔

اُن کو ماننے کا اجر بڑا ہے۔

12 کَون اپنی بُھول چُوک کو جان سکتا ہے؟

تُو مُجھے پوشِیدہ عَیبوں سے پاک کر۔

13 تُو اپنے بندے کو بے باکی کے گُناہوں سے بھی

باز رکھ۔

وہ مُجھ پر غالِب نہ آئِیں تو مَیں کامِل ہُوں گا ۔

اور بڑے گُناہ سے بچا رہُوں گا۔

14 میرے مُنہ کا کلام اور میرے دِل کا خیال تیرے

حضُور مقبُول ٹھہرے ۔

اَے خُداوند! اَے میری چٹان اور میرے فِدیہ دینے والے!