یسعیاہ 21

بابل کے زوال کی رویا 1 دشتِ دریا کی بابت بارِ نبُوّت ۔ جِس طرح جنُوبی گِردباد زور سے چلا آتا ہے اُسی طرح وہ دشت سے اور مُہِیب سرزمِین سے نزدِیک آ رہا ہے۔ 2 ایک ہَولناک رویا مُجھے نظر آئی ۔ دغاباز دغابازی کرتاہے اور غارت گر غارت کرتا ہے ۔ اَے عیلا […]

یسعیاہ 22

یروشلیِم کے نام پَیغام 1 رویا کی وادی کی بابت بارِ نبُوّت۔ اب تُم کو کیا ہُؤا کہ تُم سب کے سب کوٹھوں پر چڑھ گئے؟۔ 2 اَے پُر شور اور غَوغائی شہر! اَے شادمان بستی! تیرے مقتُول نہ تلوار سے قتل ہُوئے اور نہ لڑائی میں مارے گئے۔ 3 تیرے سب سردار اِکٹّھے بھاگ […]

یسعیاہ 23

صُور(فینِیکے ) کے نام پَیغام 1 صُور کی بابت بارِ نبُوّت۔ اَے ترسِیس کے جہازو! واوَیلا کرو کیونکہ وہ اُجڑگیا وہاں کوئی گھر اور کوئی داخِل ہونے کی جگہ نہیں ۔ کِتّیم کی زمِین سے اُن کو یہ خبر پُہنچی ہے۔ 2 اَے ساحِل کے باشِندو جِن کو صَیدانی سَوداگروں نے جو سمُندر کے پار […]

یسعیاہ 24

خُداوند زمِین کو سزادے گا 1 دیکھو خُداوند زمِین کو خالی اور سرنگُون کر کے وِیران کرتا ہے اور اُس کے باشِندوں کو تِتّربِتّر کر دیتا ہے۔ 2 اور یُوں ہو گا کہ جَیسا رعیّت کا حال وَیسا ہی کاہِن کا ۔ جَیسا نَوکر کا وَیسا ہی اُس کے صاحِب کا ۔ جَیسالَونڈی کا وَیسا […]

یسعیاہ 25

حمد وسِتایش کا گِیت 1 اَے خُداوند! تُو میرا خُدا ہے ۔ مَیں تیری تمجِیدکرُوں گا ۔ تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا کیونکہ تُو نے عجِیب کام کِئے ہیں ۔ تیری مصلحتیں قدِیم سے وفاداری اور سچّائی ہیں۔ 2 کیونکہ تُو نے شہر کو خاک کا ڈھیر کِیا۔ ہاں فصِیل دار شہر کو کھنڈر […]

یسعیاہ 26

خُدا اپنے لوگوں کو فتح بخشے گا 1 اُس وقت یہُودا ہ کے مُلک میں یہ گِیت گایا جائے گا۔ ہمارا ایک مُحکم شہر ہے جِس کی فصِیل اور پُشتوں کی جگہ وہ نجات ہی کو مُقرّر کرے گا۔ 2 تُم دروازے کھولو تاکہ صادِق قَوم جو وفادار رہی داخِل ہو۔ 3 جِس کا دِل […]

یسعیاہ 27

1 اُس وقت خُداوند اپنی سخت اور بڑی اور مضبُوط تلوارسے اژدہا یعنی تیزرَو سانپ کو اور اژدہا یعنی پیچِیدہ سانپ کو سزا دے گا اور دریائی اژدہا کو قتل کرے گا۔ 2 اُس وقت تُم خُوش نُما تاکِستان کا گِیت گانا۔ 3 مَیں خُداوند اُس کی حِفاظت کرتا ہُوں ۔ مَیں اُسے ہردم سِینچتا […]

یسعیاہ 28

شمالی سلطنت کو اِنتباہ 1 افسوس اِفرائیم کے متوالوں کے گھمنڈ کے تاج پر اوراُس کی شاندار شَوکت کے مُرجھائے ہُوئے پُھول پر جو اُن لوگوں کی شاداب وادی کے سِرے پر ہے جو مَے کے مغلُوب ہیں!۔ 2 دیکھو خُداوند کے پاس ایک زبردست اور زورآور شخص ہے جو اُس آندھی کی مانِند جِس […]

یسعیاہ 29

یروشلیِم کا حَشر 1 ارئییل پر افسوس ۔ اریئیل اُس شہر پر جہاں داؤُد خَیمہ زن ہُؤا! سال پر سال زِیادہ کرو ۔ عِید پر عِیدمنائی جائے۔ 2 تَو بھی مَیں ارئییل کو دُکھ دُوں گا اور وہاں نَوحہ اور ماتم ہو گا پر میرے لِئے وہ ارئییل ہی ٹھہرے گا۔ 3 مَیں تیرے خِلاف […]

یسعیاہ 30

مِصر کے ساتھ بے فائدہ مُعاہدہ 1 خُداوند فرماتا ہے اُن باغی لڑکوں پر افسوس جو اَیسی تدبِیر کرتے ہیں جو میری طرف سے نہیں اور عہد و پَیمان کرتے ہیں جو میری رُوح کی ہِدایت سے نہیں تاکہ گُناہ پر گُناہ کریں۔ 2 وہ مُجھ سے پُوچھے بغیر مِصر کو جاتے ہیں تاکہ فِرعو […]