یسعیاہ 1

1 یسعیا ہ بِن آمُوص کی رویا جو اُس نے یہُودا ہ اور یروشلیِم کی بابت یہُودا ہ کے بادشاہوں عُزیّاہ اور یُوتا م اور آخز اورحِزقیاہ کے ایّام میں دیکھی۔ خُدا اپنے لوگوں کو ڈانٹتاہے 2 سُن اَے آسمان اور کان لگا اَے زمِین کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے لڑکوں کو […]

یسعیاہ 2

دائمی امن اور سلامتی 1 وہ بات جو یسعیا ہ بِن آمُوص نے یہُودا ہ اور یروشلیِم کے حق میں رویا میں دیکھی۔ 2 آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ خُداوند کے گھر کاپہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائِم کِیا جائے گا اور ٹِیلوں سے بُلند ہو گا اور سب قَومیں وہاں پُہنچیں گی۔ […]

یسعیاہ 3

یروشلیِم میں اَبتری اور بدنظمی 1 کیونکہ دیکھو خُداوند ربُّ الافواج یروشلیِم اور یہُودا ہ سے سہارا اور تکیہ ۔ روٹی کا تمام سہارا اور پانی کاتمام تکیہ دُور کر دے گا۔ 2 یعنی بہادُر اور صاحبِ جنگ کو قاضی اور نبی کو فال گِیرو کُہن سال کو۔ 3 پچاس پچاس کے سرداروں اور عِزّت […]

یسعیاہ 4

1 اُس وقت سات عَورتیں ایک مَرد کو پکڑ کر کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائیں گی اور اپنے کپڑے پہنیں گی تُو ہم سب سے صِرف اِتنا کر کہ ہم تیرے نام سے کہلائیں تاکہ ہماری شرمِندگی مِٹے۔ یروشلیم بحال کِیا جائے گا 2 تب خُداوند کی طرف سے روئِیدگی خُوب صُورت و […]

یسعیاہ 5

1 اب مَیں اپنے محبُوب کے لِئے اپنے محبُوب کا ایک گِیت اُس کے تاکِستان کی بابت گاؤُں گا ۔ میرے محبُوب کا تاکِستان ایک زرخیز پہاڑ پر تھا۔ 2 اور اُس نے اُسے کھودا اور اُس سے پتّھر نِکال پھینکے اور اچّھی سے اچّھی تاکیں اُس میں لگائِیں اور اُس میں بُرج بنایا اور […]

یسعیاہ 6

خُدا یسعیاہ کو نبی ہونے کے لئے بُلاتا ہے 1 جِس سال میں عُزیّاہ بادشاہ نے وفات پائی مَیں نے خُداوند کو ایک بڑی بُلندی پر اُونچے تخت پر بَیٹھے دیکھااور اُس کے لِباس کے دامن سے ہَیکل معمُور ہو گئی۔ 2 اُس کے آس پاس سرافِیم کھڑے تھے جِن میں سے ہر ایک کے […]

یسعیاہ 7

آخز بادشاہ کے لِئے پَیغام 1 اور شاہِ یہُودا ہ آخز بِن یُوتا م بِن عُزیّاہ کے ایّام میں یُوں ہُؤا کہ رضِین شاہِ ارا م اور فِقح بِن رملیا ہ شاہِ اِسرائیل نے یروشلیِم پر چڑھائی کی لیکن اُس پر غالِب نہ آ سکے۔ 2 اُس وقت داؤُد کے گھرانے کو یہ خبر دی […]

یسعیاہ 8

یسعیاہ کا بیٹا قَوم کے لِئے ایک نِشان 1 پِھر خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ ایک بڑی تختی لے اور اُس پر صاف صاف لِکھ مہیر شالال حاش بز کے لِئے۔ 2 اور دو دِیانت دار گواہوں کو یعنی اُوریا ہ کاہِن کو اور زکریا ہ بِن یبر کیاہ کو شاہِد بنا۔ 3 اور مَیں […]

یسعیاہ 9

1 لیکن اندوہگِین کی تِیرگی جاتی رہے گی ۔ آنے والا بادشاہ اُس نے قدِیم زمانہ میں زبُولُو ن اور نفتا لی کے عِلاقوں کو ذلِیل کِیا پر آخِری زمانہ میں قَوموں کے گلِیل میں دریا کی سِمت یَرد ن کے پار بزُرگی دے گا۔ 2 جو لوگ تارِیکی میں چلتے تھے اُنہوں نے بڑی […]

یسعیاہ 10

1 اُن پر افسوس جو بے اِنصافی سے فَیصلے کرتے ہیں اوراُن پر جو ظُلم کی رُوبکاریں لِکھتے ہیں۔ 2 تاکہ مِسکِینوں کو عدالت سے محرُوم کریں اور جو میرے لوگوں میں مُحتاج ہیں اُن کا حق چِھین لیں اور بیواؤں کو لُوٹیں اور یتِیم اُن کا شِکار ہوں!۔ 3 سو تُم مُطالبہ کے دِن […]