خُدا پر توکُّل کی دُعا مِیر مغنّی کے لِئے داؤُد کا مزمُور۔ 1 اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے ۔ مُجھے کبھی شرمِندہ نہ ہونے دے ۔ اپنی صداقت کی خاطِر مُجھے رہائی دے۔ 2 اپنا کان میری طرف جُھکا ۔ جلد مُجھے چُھڑا ۔ تُو میرے لِئے مضبُوط چٹان میرے بچانے کو پناہ […]
Category Archives: زبُو
زبُو 32
گُناہ کا اِقرار اورمُعافی داؤُد کا مزمُور مشکِیل۔ 1 مُبارک ہے وہ جِس کی خطا بخشی گئی اور جِس کا گُناہ ڈھانکا گیا۔ 2 مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی بدکاری کو خُداوند حِساب میں نہیں لاتا اور جِس کے دِل میں مکر نہیں۔ 3 جب مَیں خاموش رہا تو دِن بھر کے کراہنے سے […]
زبُو 33
سِتایش کا گِیت 1 اَے صادِقو! خُداوند میں شادمان رہو ۔ حمد کرنا راست بازوں کو زیبا ہے۔ 2 سِتار کے ساتھ خُداوند کا شُکر کرو ۔ دس تار کی بربط کے ساتھ اُس کی سِتایش کرو۔ 3 اُس کے لِئے نیا گِیت گاؤ ۔ بُلند آواز کے ساتھ اچھّی طرح بجاؤ 4 کیونکہ خُداوند […]
زبُو 34
خُدا کی شفقت کے لِئے اُس کی حمد وثنا داؤُد کا مزمُور۔ اُس وقت کا جب اُس نے اَبی مَلِک کے سامنے اپنی وضع بدلی ۔ جِس نے اُسے نِکال دِیا اوروہ چلا گیا۔ 1 مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہُوں گا ۔ اُس کی سِتایش ہمیشہ میری زُبان پر رہے گی۔ 2 میری […]
زبُو 35
مدد کے لِئے اِلتجا داؤُد کا مزمُور۔ 1 اَے خُداوند! جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں تُو اُن سے جھگڑ ۔ جو مُجھ سے لڑتے ہیں تُو اُن سے لڑ۔ 2 ڈھال اور سِپر لے کر میری کُمک کے لِئے کھڑا ہو۔ 3 بھالا بھی نِکال اور میرا پِیچھا کرنے والوں کا راستہ بند کر دے۔ […]
زبُو 36
اِنسان کی بدذاتی مِیر مُغنّی کے لِئے خُداوند کے بندہ داؤُد کامزمُور۔ 1 شرِیر کی بدی سے میرے دِل میں خیال آتا ہے کہ خُدا کاخَوف اُس کے پیش ِنظر نہیں۔ 2 کیونکہ وہ اپنے آپ کو اپنی نظر میں اِس خیال سے تسلّی دیتاہے کہ اُس کی بدی نہ تو فاش ہو گی نہ […]
زبُو 37
بدکرداروں کا اور نیکوکاروں کا انجام داؤُد کا مزمُور۔ 1 تُو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہو اور بدی کرنے والوں پر رشک نہ کر 2 کیونکہ وہ گھاس کی طرح جلد کاٹ ڈالے جائیں گے اور سبزہ کی طرح مُرجھا جائیں گے۔ 3 خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔ مُلک میں آباد […]
زبُو 38
دُکھی آدمی کی فریاد یادگار کے لِئے داؤُد کا مزمُور۔ 1 اَے خُداوند اپنے قہر میں مُجھے جِھڑک نہ دے اور اپنے غضب میں مُجھے تنبِیہ نہ کر۔ 2 کیونکہ تیرے تِیر مُجھ میں لگے ہیں اور تیرا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔ 3 تیرے قہر کے سبب سے میرے جِسم میں صِحت نہیں اور […]
زبُو 39
دُکھی آدمی کا اِقرار مِیر مُغنّی کے لِئے یدُو تُو ن کے واسطے داؤُد کا مزمُور۔ 1 مَیں نے کہا مَیں اپنی راہ کی نِگرانی کرُوں گا تاکہ میری زُبان سے خطا نہ ہو۔ جب تک شرِیر میرے سامنے ہے مَیں اپنے مُنہ کو لگام دِیئے رہُوں گا۔ 2 مَیں گُونگا بن کرخاموش رہا اور […]
زبُو 40
حمد وسِتایش کا گیت مِیر مُغنّی کے لِئے داؤُد کا مزمُور۔ 1 مَیں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھّی۔ اُس نے میری طرف مائِل ہو کر میری فریاد سُنی ۔ 2 اُس نے مُجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کِیچڑ میں سے نِکالا اور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھّے اور میری روِش […]