احبار 1

پُوری سوختنی قُربانیاں 1 اور خُداوند نے خَیمۂِ اِجتماع میں سے مُوسیٰ کو بُلا کر اُس سے کہا۔ 2 بنی اِسرائیل سے کہہ کہ جب تُم میں سے کوئی خُداوند کے لِئے چڑھاوا چڑھائے۔ تو تُم چَوپایوں یعنی گائے بَیل اور بھیڑ بکری کا چڑھاوا چڑھانا۔ 3 اگر اُس کا چڑھاوا گائے بَیل کی سوختنی […]

احبار 2

اَناج کے نذرانے 1 اور اگر کوئی خُداوند کے لِئے نذر کی قُربانی کا چڑھاوا لائے تو اپنے چڑھاوے کے لِئے مَیدہ لے اور اُس میں تیل ڈال کر اُس کے اُوپر لُبان رکھّے۔ 2 اور وہ اُسے ہارُون کے بیٹوں کے پاس جو کاہِن ہیں لائے اور تیل مِلے ہُوئے مَیدہ میں سے اِس […]

احبار 3

سلامتی کے ذبِیحے 1 اور اگر اُس کا چڑھاوا سلامتی کا ذبِیحہ ہو اور وہ گائے بَیل میں سے کِسی کو چڑھائے تو خواہ وہ نر ہو یا مادہ پر جو بے عَیب ہو اُسی کو وہ خُداوند کے حضُور چڑھائے۔ 2 اور وہ اپنا ہاتھ اپنے چڑھاوے کے جانور کے سر پر رکھّے اور […]

احبار 4

نادانِستہ خطاؤں کے چڑھاوے 1 اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔ 2 بنی اِسرائیل سے کہہ کہ اگر کوئی اُن کاموں میں سے جِن کو خُداوند نے منع کِیا ہے کِسی کام کو کرے اور اُس سے نادانِستہ خطا ہو جائے۔ 3 اگر کاہِن ممسُوح اَیسی خطا کرے جِس سے قَوم مُجرِم ٹھہرتی ہو […]

احبار 5

کَون کَون سی خطاؤں اور تقصیروں کے لِئے چڑھاوے ضرُوری ہیں 1 اور اگر کوئی اِس طرح خطا کرے کہ وہ گواہ ہو اور اُسے قَسم دی جائے کہ آیا اُس نے کُچھ دیکھا یا اُسے کُچھ معلُوم ہے اور وہ نہ بتائے تو اُس کا گُناہ اُسی کے سر لگے گا۔ 2 یا اگر […]

احبار 6

1 پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔ 2 اگر کِسی سے یہ خطا ہو کہ وہ خُداوند کا قصُور کرے اور امانت یا لین دین یا لُوٹ کے مُعاملہ میں اپنے ہمسایہ کو فریب دے یا اپنے ہمسایہ پر ظُلم کرے۔ 3 یا کِسی کھوئی ہُوئی چِیز کو پا کر فریب دے اور جُھوٹی قَسم […]

احبار 7

تلافی کے نذرانے 1 اور جُرم کی قُربانی کے بارے میں شرع یہ ہے ۔ وہ نِہایت مُقدّس ہے۔ 2 جِس جگہ سوختنی قُربانی کے جانور کو ذبح کرتے ہیں وہِیں وہ جُرم کی قُربانی کے جانور کو بھی ذبح کریں اور وہ اُس کے خُون کو مذبح کے گِرداگِرد چِھڑکے۔ 3 اور وہ اُس […]

احبار 8

ہارُون اور اُس کے بیٹوں کی مخصُوصِیّت 1 اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔ 2 ہارُون اور اُس کے ساتھ اُس کے بیٹوں کو اور لِباس کو اور مَسح کرنے کے تیل کو اور خطا کی قُربانی کے بچھڑے اور دونوں مینڈھوں اور بے خمِیری روٹیوں کی ٹوکری کو لے۔ 3 اور ساری جماعت کو […]

احبار 9

ہارُون قُربانیاں چڑھاتا ہے 1 آٹھویں دِن مُوسیٰ نے ہارُون اور اُس کے بیٹوں کو اور بنی اِسرائیل کے بزُرگوں کو بُلایا اور ہارُون سے کہا کہ۔ 2 خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بے عَیب بچھڑا اور سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بے عَیب مینڈھا تُو اپنے واسطے لے اور اُن کو خُداوند کے […]

احبار 10

ندب اور اَبِیہُو کا گُناہ 1 اور ند ب اور اَبِیہُو نے جو ہارُون کے بیٹے تھے اپنے اپنے بخُور دان کو لے کر اُن میں آگ بھری اور اُس پر اَور اُوپری آگ جِس کا حُکم خُداوند نے اُن کو نہیں دِیا تھا خُداوند کے حضُور گُذرانی۔ 2 اور خُداوند کے حضُور سے آگ […]