خُدا کیاتقاضا کرتاہے
داؤُد کا مزمُور۔
1 اَے خُداوند تیرے خَیمہ میں کَون رہے گا؟
تیرے کوہِ مُقدّس پر کَون سکُونت کرے گا؟
2 وہ جو راستی سے چلتا اور صداقت کا کام کرتا
اور دِل سے سچ بولتا ہے۔
3 وہ جو اپنی زُبان سے بُہتان نہیں باندھتا
اور اپنے دوست سے بدی نہیں کرتا
اور اپنے ہمسایہ کی بدنامی نہیں سُنتا۔
4 وہ جِس کی نظر میں رذِیل آدمی حقِیر ہے
پر جو خُداوند سے ڈرتے ہیں اُن کی عِزّت کرتا ہے ۔
وہ جو قَسم کھا کر بدلتا نہیں خواہ نُقصان ہی اُٹھائے ۔
5 وہ جو اپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا
اور بے گُناہ کے خِلاف رِشوت نہیں لیتا۔
اَیسے کام کرنے والا کبھی جُنبِش نہ کھائے گا۔