خُداوند اور اُس کا برگُزیدہ بادشاہ
داؤُد کا مزمُور۔
1 یہوواہ نے میرے خُداوند سے کہا تُو میرے دہنے
ہاتھ بَیٹھ
جب تک کہ مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں
کی چَوکی نہ کر دُوں۔
2 خُداوند تیرے زور کا عصا صِیُّون سے بھیجے گا۔
تُو اپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کر۔
3 لشکر کشی کے دِن تیرے لوگ خُوشی سے اپنے آپ
کو پیش کرتے ہیں۔
تیرے جوان پاک آرایش میں ہیں
اور صُبح کے بطن سے شبنم کی مانِند۔
4 خُداوند نے قَسم کھائی ہے اور پِھرے گانہیں
کہ تُو ملکِ صِد ق کے طَورپر ابد تک کاہِن ہے۔
5 خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر
اپنے قہر کے دِن بادشاہوں کو چھید ڈالے گا۔
6 وہ قَوموں میں عدالت کرے گا۔
وہ لاشوں کے ڈھیر لگا دے گا
اور بُہت سے مُلکوں میں سروں کو کُچلے گا۔
7 وہ راہ میں ندی کا پانی پِئے گا۔
اِس لِئے وہ سر کو بُلند کرے گا۔