عِیدِ فَسح کا گِیت
1 جب اِسرائیل مِصر سے نِکل آیا۔
یعنی یعقُو ب کا گھرانا اجنبی زُبان والی قَوم میں سے
2 تو یہُودا ہ اُس کا مَقدِس
اور اِسرا ئیل اُس کی مملکت ٹھہرا۔
3 یہ دیکھتے ہی سمُندر بھاگا۔
یَردن پِیچھے ہٹ گیا۔
4 پہاڑ مینڈھوں کی طرح اُچھلے۔
پہاڑِیاں بھیڑ کے بچّوں کی طرح کُودِیں۔
5 اَے سمُندر!تُجھے کیا ہُؤا کہ تُو بھاگتاہے؟
اَے یَردن !تُجھے کیا ہُؤا کہ تُو پِیچھے ہٹتاہے؟
6 اَے پہاڑو! تُم کو کیا ہُؤا کہ تُم مینڈھوں کی طرح اُچھلتے ہو ؟
اَے پہاڑِیو! تُم کو کیا ہُؤا کہ تُم بھیڑ کے بچّوں کی
طرح کُودتی ہو ؟
7 اَے زمِین! تُو رب کے حضُور۔
یعقُوب کے خُدا کے حضُور تھرتھرا
8 جو چٹان کوجِھیل
اور چقماق کو پانی کا چشمہ بنا دیتا ہے۔